احسن علی بٹ سوشل میڈیا کوارڈینیٹر پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی پاکستان منتخب،حارث راٹھور نے احسن علی بٹ کو سوشل میڈیا کوارڈینیٹر پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی گجرات (محمد زاہد خورشید) احسن علی بٹ آف گجرات سابق کونوینیر سوشل میڈیا ٹیم وازارت اطلات و نشریات تحصیل گجرات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف احسن علی بٹ کو سوشل میڈیا کوارڈینیٹر پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اس موقع پر حارث راٹھور نے کہا کہامید کرتا ہوں کے احسن بٹ اپنے نام کی طرح کام کو بھی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔
گوجرانوالہ محلہ شہباز کالونی کنگنی والا گوجرانوالہ کا علاقہ سوئی گیس سے محروم ہو چکا ہے محکمہ سوئی نادرن گیس گوجرانوالہ کو کی درخواست دے دی گئی اور کئی مرتبہ جا کر ہم کو کہا گیا وہ ملازم بیچ کر پہلے جو لاہور لوہے کی لینی تھی اس میں پانی آگیا تھا دوبارہ لینے پلاسٹک کی ڈالی گئی ہیں ہم بالکل گیس سے محروم ہوچکے ہیں محلہ مختار کالونی جو ہمارے ساتھ ہے اس میں فلم غیرت آتا ہے ہم اس کے ساتھ ہماری قانونی ہے کہ ہم گیس سے محروم محلہ مختار کالونی جو ہمارے ساتھ ہے اس میں فلم غیرت آتا ہے ہم اس کے ساتھ ہماری قانونی ہے کہ ہم گیس سے محروم ہوچکے ہیں محلہ مختار کالونی جو ہمارے ساتھ ہے اس میں فلم غیرت آتا ہے ہم اس کے ساتھ ہماری قانونی ہے کہ ہم گیس سے محروم ہوچکے ہیں ہم گیس کے بند میٹرو کا بل بھی ادا کر رہے ہیں اور گھر میں ایل پی جی بھی جلارہاہے اور ہم گیس کے بند میٹرو کا بل بھی ادا کر رہے ہیں اور گھر میں ایل پی جی بھی جلارہاہے اور لکھنی ہے بھی جلا رہے ہم گیس کے بند میٹرو کا بل بھی ادا کر رہے ہیں اور گھر میں ایل پی جی بھی جلارہاہے اور لکھنی ہے بھی جلا رہے ہیں ہم گیس کے بند میٹرو کا بل بھی ادا کر رہے ہیں اور گھر میں ایل پی جی بھی جلارہاہے اور لکھنی ہے بھی جلا رہے ہیں جناب اور اس کے علاوہ کئی مرتبہ محکمہ سوئی نادرن گیس گیس سالہ کو درخواست دی گئی درخواست پر ملازم ہوتے تو ضرور ہیں اور چلے جاتے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ موسم سرما ہے اس کے لیے گیس نہیں آتا اور ہمارے ساتھ شکور گزار اور ہمارے ساتھ ملا مختار کالونی اور مین چیک پوسٹ گزار پر گیس نہیں جاتا اور ہمارے علاقے کو گیس نہیں ملتا کیا ہم بھول نہیں آتا گورمنٹ کو کرتے جناب والا اس بارے میں فوری نوٹس لیا جائے نوٹس لے کر محکمہ سوئی نادرن گیس کا حکم جاری کیا جائے کہ اس علاقے کا گیس خوراک فراہم کیا جائے جناب والا ہمیں یہ بھی محکمہ سوئی نادرن گیس نے یہ مذاق بنایا ہوا ہے احل لکم خلابازوں نے اپیل اور درخواست کی ہے جناب وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب اور وزیر پٹرولیم اور سوئی نادرن گیس سے پیل اور درخواست کی ہے کہ جناب والا اس کے بارے میں فوری نوٹس لیا جائے اور جناب والا محکمہ سوئی نادرن گیس گوجرانوالہ کو حکم جاری کیا جائے اور محسن والے کا علاقہ کیا گیس فراہم کیا جائے جناب والا نوٹس لینے کی اپیل
گجرات(سید اعتزاز حیدر) پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ گجرات کے زیر اہتمام عظیم الشان ناموس رسالت ﷺ ریلی کا اہتمام۔ ریلی کی قیادت چوہدری علیم اللہ وڑائچ سٹی کارپوریشن گجرات نے کی جبکہ ریلی کا اہتمام سٹی صدر ویلفیئر ونگ چوہدری سلیمان چیمہ اور گجرات ویلفیئر کے تمام عہداران نے کیا۔ریلی گجرات پریس کلب سے شروع ہوکر کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوگئی۔گجرات پریس کلب کے سامنے فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ فرانس میں گستاخانہ خاکو ں کی اشاعت اور امت مسلمہ کی دل آزاری کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری علیم اللہ وڑائچ نے کہا فرانس نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے‘ دنیا بھر کے مسلمانو ں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر سٹی صدر ویلفیئر ونگ گجرات چوہدری سلیمان چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے امت مسلمہ کے دل چھلنی ہوئے ہیں‘ ہمارا مطالبہ ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور سفیر کو وطن واپس بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر فرانس کا بائیکاٹ کریں اور اقوام متحدہ کو بھی چاہئے کہ اس بات کا سختی سے نوٹس لے‘ فرانس نے عالمی امن کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی ہے۔ اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید قنوذ البخاری ضلعی جنرل سیکرٹری ویلفیئر ونگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ذات ہمارے لئے سب سے بڑھ کر ہے‘ امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرکے توہین آمیز خاکوں کو شائع کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں ذلالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جوائنٹ سیکرٹری تحصیل ضلع گجرات چوہدری امان اللہ وڑائچ نے کہا کہ فرانس نے گستاخانے خاکے شائع کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے رکھا ہے‘ اس وقت پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے‘ فرانس پوری دنیا کے امن کیلئے خطرے کا نشان بن چکا ہے۔ اس موقع پر فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ فضاء لبیک یارسول اللہ ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی میں نائب صدر سٹی ویلفیئر ونگ گجرات سید بلاول شاہ،ضامن ضیاء بٹ جنرل سیکرٹری عمران شیر ایڈوکیٹ‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرزا مدثر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرزا سلیمان پرویز،جوائنٹ سیکرٹری سید حسن شاہ‘جوائنٹ سیکٹری راجہ زین، جوائنٹ سیکرٹری مسافر خان‘صدر UC 7 بلال بٹ‘صدر UC 5 شمریز‘راجہ حنیف ایڈوکیٹ‘احسن بیگ ایڈوکیٹ‘ چوہدری کامران مہلو ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر ویلفیئر ونگ گجرات‘ چوہدری بابر جانی‘مہر حمید‘چوہدری سعد چیمہ‘وزیر خان یوتھ ونگ‘مہر عثمان‘بلال سیٹھ‘شاکر منظوور‘چوہدری بشیر ایڈوکیٹ‘منیر بھٹی سمیت کثیر تعداد موجود تھی۔
گجرات کے علاقہ سراۓ عالمگير میں سرکاری آفس سے 6 فٹ سے بڑا اژدہا نکل آیا، جس سے آفس کے سٹاف میں خوف و ہراس پھیل گیا،جس کے باعث ریسکیو 1122 آفس کھاریاں کو اطلاع ملی جنہوں نے فوری طور پر اسپیشل اینیمل ریسکیو ٹیم سراۓ عالمگير اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ کر 6 فٹ 11 انچ لمبے اژدہے کو 25 منٹ کے ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ پکڑ لیا،ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ سانپ کو چڑیا گھر کے حوالے کیا جائے گا۔ریسکیو 1122 کو سانپ سے متعلق ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی جس پر ٹیم نے پہنچ کر آفس میں موجود اژدہے (Python) کو بروقت پکڑ کر آفس سٹاف کو محفوظ بنایا۔اسپیشل اینیمل ریسکیو ٹیم نے 25 منٹ میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور سانپ کو قابو کیا، پیمائش کے بعد ٹیم نے بتایا کہ سانپ کی لمبائی 6 فٹ 11 انچ ہے اور وزن 7 کلو گرام ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصيل بھر میں اب تک سینکٹروں سانپ/اژدھا کی ایمرجنسی میں ریسکیو کور فراہم کیا گیا ہے، ریسکیو 1122 میں اب تک سانپ کی ایمرجنسی پر بروقت ریسپانس کر کے لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کر چکی ہے۔
حافظ آباد:- رہنما تحریک انصاف ایم این اے سید فیض الحسن شاہ کی وزیر اعظم عمران خان کا دورہ حافظ آباد کے حوالہ سے پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے پارلیمنٹیرینز اور ٹکٹ ہولڈرز سے حافظ آباد سرکٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ۔سید وجاہت حسنین،شعیب صدیقی،نواب شیر وسیر ایم این اے،سابق امیدوار ایم این اے گوجرانوالہ میاں طارق محمود،سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسن بھٹی فخرِ حافظ آباد مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ایم این اے چوہدری شوکت علی بھٹی،پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے پارلیمنٹیرینز اور ٹکٹ ہولڈرز کی جلسہ کی تیاریوں کے بارے میں میٹنگ ۔
ویلڈن چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تنویرعباس گجر رانا ارسلان خان ایڈمنسٹریٹر بلدیہ لالہ موسیٰ علی نادر چودھری سینٹری انسپکٹر اینڈ بلدیہ ٹیم جنکی بھرپور محنت کی وجہ سے 12 ربیع الاول کے جلوس روٹ کی بہترین صفائی تجاوزات کا خاتمہ مین روڈ و پر پانی کا چھڑکاؤ اور جلوس کے رستوں پر چونا لگایا گیا جس پر اہلیان شہر کا بھرپور خراج تحسین اور چوہدری علی نادر کی شبانہ روز محنت اور اپنے ورکروں کے ساتھ ٹیم ورک کی وجہ سے لالہ موسی میں بلدیہ کے تمام امور احسن طریقے سے انجام دینے پر عوام نے انکو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
جہلم ( محمد زاہد خورشید)علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ایسے ناپاک عزائم سے اغیار ملک میں فرقہ واریت کی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں، لیکن ان شاء اللہ ہم سب متحد ہو کر دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالحمید عامر نے 37ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و تقریب صحیح بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی دہشت گردوں کا مسلسل ظلم کشمیریوں کے جذبہ حریت میں اضافہ کر رہا ہے۔ان کے ظلم و بربریت کی داستان نصف صدی سے تجاوز کر چکی ہے،مگرکشمیریوں کے نعرۂ آزادی کو خاموش کروانے میں بھارتی فوج مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر انجینئر علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ الحاد کے فتنے کے ساتھ آج انکار حدیث کا فتنہ بھی پورے عروج پر نظر آتا ہے، دینی تعلیمات سے صحیح طور پر ناآشنا بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ شاید مسلمانوں کی رہنمائی کیلئے صرف قرآن ہی کافی ہے،لیکن حقیقت یہ ہے کہ احادیث نبویہ کو نظر انداز کرکے کوئی بھی شخص راہ ہدایت حاصل نہیں کر سکتا۔نیز انہوں نے کہا کہ ملک میں الحاد، جدیدیت، انکار حدیث، مادہ پرستی، توہین صحابہ اور ختم نبوت کے حوالے سے کئی ایک فتنے سر اُٹھا رہے ہیں، جن سے ہمیں ہر وقت بیدار رہنا چاہیے۔ مرکز الحسن لاہور کے مہتمم مفتی مبشر احمد ربانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جہاں قرآن کریم کی حفاظت کاذمہ لیا ہے وہیں پر حدیث کی حفاظت کا بھی ذمہ اُٹھا رکھا ہے۔ قرآن کی طرح حدیث بھی وحی الٰہی ہے اور حدیث کی حجیت مسلمانوں کے ہاں مسلمہ ہے۔ جامعہ علوم اثریہ کے شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ نے کہا کہ امام بخاری رحمہ اللہ محدثین کرام میں ایک تابندہ و درخشندہ ستارہ ہیں۔ جنہیں محدثین کرام میں بہت بلند مقام حاصل ہے۔ ان کی کتاب ”صحیح بخاری شریف“ تمام کتب احادیث میں امتیازی مقام رکھتی ہے۔ جس میں آپ نے بڑی جانچ پھٹک کے ساتھ صحیح احادیث کا خوبصورت مجموعہ ترتیب دیا۔ علامہ غلام مصطفےٰ ظہیر امن پوری نے کہا کہ گمراہی و ضلالت سے بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ تمام نظریات میں ہم اپنے اسلاف کا راستہ اختیار کریں۔ صحابہ کرام اسلام کے اولین پاسبان ہیں، ان کے بارے میں زبان طعن دراز کرناحقیقت میں ذخیرۂ حدیث پر اعتراض کرنا ہے جو کہ اللہ کی وحی پر اعتراض کرنے کے مترادف ہے۔ نماز مغرب کے بعد پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی نے کہا کہ پیش آمدہ ہر مسئلے میں صحیح بخاری ہماری رہنمائی کرتی ہے۔احادیث سے امام بخاری نے جو مسائل اخذ کیے ہیں وہ آپ کی فقاہت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نماز عشاء کے بعد سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و انعامات میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مدیر الجامعہ حافظ أحمد حقیق،حافظ عبدالغفور مدنی، مولانا سعد محمد مدنی اور مولانا عکاشہ مد نی نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر جامعہ سے سند فراغت اور مختلف انعامی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں اسناد و انعامات تقسیم کیے۔سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے سیکرٹری جنرل پروفیسر عامر عبدالوکیل صدیقی نے کہا کہ ختم نبوت کے منکر مرزا قادیانی کی موت دنیا کیلئے عبرت ہے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ حافظ محمد یونس آزاد نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور اسلامی اقدار کے امین ومحافظ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے جماعتی نظم کی پابندی ازبس ضروری ہے۔ قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی نے کہا کہ ہم مسلمان مجموعی طور پر اخلاقی پستی کا شکار ہیں لہٰذا آج اس اَمر کی اَشد ضرورت ہے کہ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم حاصل کریں اور اسے اپنی عملی زندگی میں لاگو کریں۔ جمعیت طلبا اہل حدیث پاکستان کے صدر حافظ عبدالغفار مکی نے کہا کہ جامعہ علوم اثریہ جہلم کے فیض یافتگان آج پوری دنیا میں دین کی شمعیں روشن کر رہے ہیں اور اپنے فرائض کو بطریق احسن سرانجام دے ہے ہیں اور آخر میں پروفیسر عبدالرزاق ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگی کے تمام معاملات میں رہبر اسلام کے اسوۂ حسنہ سے رہنمائی حاصل کریں۔عقیدہ توحید پر کامل یقین اعمال کی قبولیت کیلئے لازمی شرط ہے۔ اس تقریب صحیح بخاری شریف اور جلسہ تقسیم اسنادمیں جہلم کے علاوہ تحصیل دینہ، تحصیل سوہاوہ، تحصیل پنڈدادنخان، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، میرپور آزاد کشمیر، گوجر خان، کلرسیداں، دولتالہ اور دیگر علاقوں سے بھاری تعداد میں لوگوں نے قافلوں کی صورت میں جوق در جوق شرکت کی۔
جہلم:جامعہ علوم اثریہ جہلم کے 37ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے حافظ عبدالحمید عامر،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، پروفیسر عبدالرزاق ساجد،پروفیسر عامر صدیقی، قاری عبدالحفیظ،حافظ یونس آزاد ودیگر خطاب کر رہے ہیں۔

آج محلہ آزاد کالونی میں ایم این اے سید فیض الحسن شاہ صاحب کے فنڈز کی وساطت سے آزاد کالونی میں رستے کی تعمیر کا کام مکمل کرایا گیا.اس موقع پر سید علی رضا شاہ صاحب,سابقہ کونسلر حنیف بٹ صاحب سید عامر رضا شاہ صاحب چیرمین زکوٰۃ کمیٹی کریم پورہ موجود تھےاس موقع پر ملک آصف کورڈینیٹر سوئی گیس واپڈا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شُکریہ جناب شاہد راٹھور صاحب جناب طارق بٹ صاحب نشاندہی کا، کام عوام کا حق ہی اور ہم ٹیم ایم این اے،اور ایم پی اے ان کے لئے ہر وقت حاضر ہیں.شکریہ عوامی ایم این اے سید فیض الحسن شاہ صاحب شکریہ عوامی ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر صاحب
کورڈینیٹر سوئی گیس و واپڈا ملک آصف نے اپنے ایک بیان میں اپنے حلقہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عدوں سے تکمیل تک کا سفر جاری ہے آج محلہ صدا آباد میں 500فٹ نئی پائپ لائن بچھائی گئی جس سے علاقے میں نئے گیس کنکشن لگوانے میں مدد ملے گیشکریہ سید گلزار شاہ چوہدری حیدر صاحب نشاندہی کا کام عوام کا حق ہیں اور ہم ٹیم ایم این اے اور ایم پی اے ہر وقت حاضر ہیںشکریہ عوامی ایم این اے سید فیض الحسن شاہ صاحب شکریہ ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر صاحب