58

اسلام آباد: بچی کو اغواء کر کے 15 لاکھ تاوان وصول کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد پولیس نے بچی کو اغواء کر کے پندرہ لاکھ روپے تاوان وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ لوئی بھیر پولیس کے مطابق معصوم بچی کو اغواء کرنے والے ملزمان قیصر اور بلال کا تعلق منڈی بہاؤ الدین سے ہے۔ ملزمان نے بچی کے گھر والوں سے پندرہ لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں