39

کراچی: افغان ایجنسی کا 1 کارندہ، متحدہ لندن کا 1 ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: (نمائندہ خصوصی) مذموم خواہش اور ناپاک ارادوں پر مبنی افغانستان کا مشن بے نقاب ہو گیا۔ کراچی کےعلاقے محمود آباد سے این ڈی ایس کے کارندے گل دین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے دو نقشے برآمد کئے گئے۔ ایک میں بلوچستان اور کے پی کو افغانستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ دوسرا نقشہ منگھو پیر کے تبلیغی اجتماع کا ہے۔ ایس ایس پی شرقی عرفان بلوچ کے مطابق ملزم کی افغان فوجی اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بھی ملی ہیں۔

دوسری جانب بریگیڈ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر عرفان خان عرف وقار عرف چھوٹو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ فیروز آباد اور گلشن اقبال پولیس نے سڑیٹ کرائمز اور لوٹ مار میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائکلیں برآمد ہوئیں۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں