44

کراچی: کھارادر میں ڈاکو ڈیڑھ منٹ میں بینک سے 7 لاکھ لوٹ کر فرار

کراچی: (نمائندہ خؒصوصی) کھارادر کی کپڑا مارکیٹ میں ایک اور نجی بینک لٹ گیا۔ تنگ گلیوں میں موٹرسائیکلوں پر چھ ڈاکو آئے اور عملے اور کھاتیداروں کو یرغمال بنایا اور صرف ڈیڑھ منٹ میں سات لاکھ روپے لوٹ کر رفوچکر ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بینک میں موجود سکیورٹی گارڈ نے کچھ نہیں کیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی۔ گزشتہ روز فیروز آباد میں بینک ڈکیتی کے دوران مینجر کو قتل کرنے والے ملزمان کی تصاویر اسپشل انوسٹی گیشن یونٹ نے جاری کر دیں۔ ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لئے پانچ لاکھ انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں