60

شاہد آفریدی نے ایک ایسی شخصیت کو ڈنر پر بلا لیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا

کراچی ( نمائند خصوصی) سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اپنی فاؤنڈیشن کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں اور مختلف تقریبات منعقد کرتے رہتے ہیں جس میں کئی شخصیات کو کھانے پر مدعو کیا جاتا ہے۔ شہر قائد میں بھی انہوں نے ایک ایسی ہی تقریب کا انعقاد کیا تو اس میں شامل ہونے والی ایک شخصیت کو دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے اور کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ شاہد آفریدی کے ہاں ان کی آمد ہوئی ہے۔ یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار ہیں جو پولیس مقابلوں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں جبکہ سیاسی وابستگی کو لے کر بھی وہ کافی ”متنازعہ“ رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اس تقریب کا انعقاد اپنے گھرمیں کیا جہاں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کھانا کھایا اور مختلف معاملات پر شاہد آفریدی سے گفتگو کی۔ ان دونوں کے اس ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں اور دیکھنے والے ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں لیکن زیادہ تر افراد راؤ انوار کے پولیس مقابلوں سے متعلق شہرت کو لے کر کمنٹس کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں