Raheeq Abbas France 55

پیرس۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کا سابق ناظم اعلیٰ MQIڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام۔

پیرس۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کا سابق ناظم اعلیٰ MQIڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام۔

پیرس ( اے کے راؤ سے ) پاکستان عوامی تحریک فرانس نے سابق ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں پیرس پوخت دی لا ویلت ترک ریسٹورنٹ میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا جس میں سابق صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاید فیاض نے خصوصی شرکت فرمائی ۔

بر لب پیرس ہونے والے اس عشائیے میں صدر منہاج القرآن فرانس چوھدری محمد اعظم نے مرکزی تنظیم کے ہمراہ بھر پور شرکت فرمائی جن کا استقبال صدر پاکستان عوامی تحریک حاجی محمد اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا۔ پیرس کی معروف شخصیت چوھدری صفدر برنالی بھی پاکستان عوامی تحریک کی دعوت پر زاتی حیثت میں شرک ہوئے۔

اس موقع پر شرکاء عشائیہ سے پاکستان کی تازہ تریں صورتحال پے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ قدرت کا انتقام دیکھنا ہو تو نواز شریف اور اس کے خاندان کا حال دیکھو۔ متاثرین سانحہ ماڈل ٹاون اور اسیران انقلاب کو عدالتوں میں دھکے دلانے والے آج اپنی پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود اہل و عیال سمیت عدالتوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں۔
صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس نے آنے والے مہمانوں کا تعارف ان کی نئی اور سابقہ زمہ داریوں اور تحریک میں کردار کے حوالے سے معزز مہمان سے کروایا۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس پرفیسر علامہ حسن میر قادری نے تحریکی گلشن کی آبیاری کرنے والوں کے لیے خصوصی دعا فرماتے ہوئے بانی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و تندرستی کے لیے بھی دعا کی۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں