سوئیٹزر لینڈ : پاکستان تحریک انصاف زیوریخ کے عہدہداران کا انتخاب
سوئیٹزر لینڈ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے سوئیٹزرلینڈ کے مختلف شہروں میں ریجنل عہدہداران کے چناوُ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اسی سلسلہ میں سوئیٹزر لینڈ کے شہر زیوریخ Zurich میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں حافظ مظہر حسین کو صدر، محمد اکبر چوہان وائس پریذیڈنٹ، ذوالفقار علی جنرل سیکٹری، جاوید افضل انفارمیشن سیکٹری منتخب ہوئے ،تمام عہدہداران نے اس موقعہ پر کارکنان PTIکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کام کریں گے اور اپنے وطن اور پارٹی کی خدمت کریں گے اور یورپ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کریں گے اس موقعہ پر PTI سوئیٹزرلینڈ کے صدر جناب شکیل احمد اور PTIکی سینیئر رہنماء محترمہ لبنی جٹ اور میاں طارق احتشام نے بھی خطاب کیا ،آخر میں مہمانوں کی تواضع لذیذ کھانوں سے کی گئی۔