Jeck 48

جیکولین کو مادھوری کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’باغی ٹو‘ میں جیکلولین فرنینڈس کو مادھوری ڈکشت کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا۔ 

بالی ووڈ کی فلم ’باغی ٹو میں 80ء کی دھائی میں ریلیز ہوئی ہونے والی فلم ’تیزاب‘ میں دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا مشہور زمانہ گیت ’’ ایک دو تین ‘‘کے ری میک کو جیکولین فرنینڈس کے رقص کی صلاحیتوں کے ساتھ فلم کا حصہ بنایا گیا لیکن جیکولین کا ڈانس کرنا فلم تیزاب کے ہدایت کار اور کوریوگرافر سروج خان کو پسند نہ آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور فلم ’ تیزاب ‘ کے ہدایت کار مسٹر این چندرا کا کہنا ہے کہ مجھے مشہور زمانہ گیت ایک دو تین کی کوریوگرافر سروج خان نے بتایا کہ فلم ’باغی ٹو‘ میں مادھوری کے اس گیت کا ری میک شامل کیا جارہا ہے جس پر ہم نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں