مینگو فیسٹیول کے حوالے سے چیئرمین مینگو فیسٹیول عمر بگھیو کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا
میرپورخاص( بیورو چیف شہزادخان صا بری ) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مینگو فیسٹیول کے سلسلے میں فروٹ فارم میں 53ویں مینگو فیسٹیول کے حوالے سے چیئرمین مینگو فیسٹیول عمر بگھیو کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اس موقع پرانہوں نے کہا کہ مینگو فیسٹیول 8جون سے10جون تک شاندار نمونے سے منعقد کیا جائے گا انہوں نے مزید کہاکہ مینگو فیسٹیول کا مقصد یہاں کے کاشتکاروں کو آموں کی کاشت کے حوالے سے جدید کاشت کے طریقے سے آگاہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ مینگوفیسٹیول کو زیادہ سے زیادہ کامیاب کرنے کیلئے بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں جس کیلئے سب کو مل کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے اس لئے منتخب کردہ کمیٹی کے ممبران کو اپنی صلاحتیں بروئے کار لانا ہوں گی انہوں نے کہا کہ مینگو فیسٹیول کے دوران بچوں اور خواتین کیلئے مینابازار گلستان بلدیہ میں لگایا جائے گا جس میں سستی اور معیاری اشیاءکے اسٹال لگانے کیلئے کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا بچوں اور خواتین کی سیکورٹی کیلئے انتظامیہ اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہوگا انہوں نے کہاکہ سووینئر کو وقت پر شایع کیا جائے گا سووینئر ممبران سمیت اعزازی طور پر تعاون کرنے والوںکو بھی تقسیم کئے جائیں گے بہتر کارکردگی دکھانے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ منتخب کردہ دنوں کے دوران ہال میں مطلوبہ ضروریات پوری کی جائیں گی فیسٹیول کو کامیاب کرنے کیلئے لوگوں کو وقت پر عوت نامے بھیجے جائیںگے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے فیسٹیول کے دوران صفائی ستھرائی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اجلاس میں تنویر گوندل،گہرام بلوچ،امین میمن،محمد خان اور متعلقہ ممبران اور افسران نے شرکت کی۔