عام انتخابات میںحساس پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنےکافیصلہ
میرپورخاص( بیورو چیف شہزادخان صا بری ) 2018کا،عملے کی کمی کو پورا کرنے اورامن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر کی زیر صدارت ان کے دفترمیں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنوں پر عملے کی مقرری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی بھر پورصلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں، اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس مظہر نواز شیخ نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا ضروری ہوگیا ہے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے سے امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے گا انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشنو ں پر پولیس کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے گا تاکہ پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی آسانی سے ہوسکے انہوں نے الیکشن کمشنروں کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنوں کی مکمل فہرست فراہم کی جائے تا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس عملہ مقرر کرنے میں آسانی ہوسکے اس موقع پر ڈویژن کے الیکشن کمشنروں نے اجلاس کو بتایا کہ میرپورخاص ضلع میں 638پولنگ اسٹیشن ہیں جس میں سے صرف62انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں عمرکوٹ ضلع میں 410پولنگ اسٹیشن ہیں جس میں سے40پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں ضلع تھر پارکر میں 648 پولنگ اسٹیشن ہیں جس میں سے 98انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص علاو¿الدین نے کہا کہ اس وقت 543فیمیل اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسرز،290پریزائڈنگ آفیسرزاور35میل پریزائڈنگ آفیسرز کی کمی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر سید عامر شاہ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ سلیم الدین دل نے کہاکہ ہمارے پاس کسی بھی قسم کے اسٹاف کی کمی نہیں ہے اس موقع پر ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر کی جانب سے انتخابات کے دوران عملے کی کمی کو پوراکرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے ذمیدار افسران پر مشتمل فوکل پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحفیظ سیال،ڈائریکٹر انفارمیشن شفیق حسین میمن اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔