ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے 53ویں آموں اور موسمی پھلوں کے سالانہ فیسٹیول 2018کے سلسلے میں سووینیئر کمیٹی تشکیل دی ہے
میرپورخاص( بیورو چیف شہزادخان صا بری )ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے 53ویں آموں اور موسمی پھلوں کے سالانہ فیسٹیول 2018کے سلسلے میں سووینیئر کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iمیرپورخاص جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن اور چوہدری احسان الحق شامل ہیں کمیٹی کا مقصد فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے ایک دوسرے سے مربوط رابط رکھنے اور اسٹیک ہولڈروں سے رابطہ قائم کرنا، وزیراعلیٰ سندھ،گورنر سندھ ،صوبائی اوردیگر ملکی شخصیات کے پیغامات سووینیئر میں شایع کرانا، وقت پر سووینیئر شایع کرنا،فیسٹیول کے دعوت نامے تیارکرانا، کامیاب آبادگاروں کیلئے شیلڈیں اور سرٹیفکیٹ تیارکراناہے ۔