60

مائیک پومپیو اور کم جونگ ان کی ملاقات، 3 امریکی باشندے رہا کر دیے

پیانگ یانک: شمالی کوریا نے 3 امریکی شہریوں کو قید سے رہا کر دیا۔امریکی وزیر خارجہ شمالی کوریا پہنچ گئے جہاں ان کی شمالی کورین سربراہ کم جوانگ سے ملاقات ہوئی اور ملاقات کے دوران سربراہ اجلاس کا ایجنڈا طے کیا گیا۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے 3 امریکی شہریوں کو قید سے رہا کر دیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے اس قدم کو ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ملاقات سے قبل جذبہ خیر سگالی قرار دیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر دفاع مائیک پومپیو شمالی کوریا میں پہلے سے طے شدہ مذاکرات کیلیے موجود ہیں وہ ان امریکیوں کو اپنے ساتھ امریکا لے کر آئیں گے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیو سربراہ اجلاس کا ایجنڈا طے کرنے کیلیے گزشتہ روزشمالی کوریا پہنچے، انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدہے شمالی کوریا درست راہ پر چلے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا یہ شمالی کوریا کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل انھوں نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھانے سے قبل گزشتہ ماہ کم جونگ ان سے ملاقات کی تھی۔مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ ملاقات میں شمالی کوریا سے اچھے تعلقات کی بنیاد رکھی گئی جب کہ 2000 کے بعد سے امریکا کی جانب سے شمالی کوریا سے یہ پہلا اعلی سطح کا رابطہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں