62

ملائیشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کامیاب

کوالا لمپور: ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادیوں نے 60 سال سے برسراقتدار جماعت کو شکست دے دی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کے عام انتخابات میں 92 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی جیت گئے ہیں۔ مہاتیر محمد نے بریسن نیشنل اتحادی جماعت کو شکست دی جو کہ 60 سالوں سے اقتدار میں ہے۔ مہاتیر محمد اور ان کےاتحادیوں نے 115 نشستیں حاصل کیں جب کہ حکومت سازی کے لئے 112 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔مہاتیر محمد کی حلف برداری کی تقریب جمعرات ہوگی جس کے بعد وہ دنیا کے معمر ترین منتخب سربراہ مملکت بن جائیں گے۔اس موقع پر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ آج ملائیشیا میں تاریخی فتح حاصل کی، انتقامی سیاست کا روادار نہیں، ہم قانون کی بحالی چاہتے ہیں اور انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ مہاتیر محمد سیاست سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے تاہم انہوں نے سیاست میں واپس آکراپنے مخالف نجیب رزاق کو شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں