وزیراعظم کی آرمی چیف کے ہمراہ یو اے ای کے صدارتی محل آمد
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، ابوظہبی میں صدارتی محل آمد پر یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن النہیان نے ان کا استقبال کیا ۔صدارتی محل آمد کے موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ صدارتی محل پہنچے ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت اور دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دبئی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔