شہباز شریف کا مولانا نظر الرحمان کے نام خط
اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مولانا نظرالرحمان کے نام خط میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر جنازے میں شرکت نہ کر سکنے پر معذرت کی ہے۔انہوں نے خط میں لکھا کہ مولانا حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری امت کے لئے ایک نہایت شفیق سرپرست کی جدائی کا باعث ہے، کیونکہ وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک پر کاربند رہنے والے بزرگ تھے ۔خط میں لکھا کہ عقوبت خانے میں مولانا کے وصال کی اطلاع ملی جس پر نہایت رنج و غم اور افسوس ہوا ، انہوں نے مزید لکھا کہ حاجی صاحب مرحوم و مغفور کو جنت الفردوس کے اعلیٰ ترین درجے میں جگہ عطا فرمائے اور وابستگی رکھنے والے تمام متعلقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم دے۔