پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے تیار
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد اب ان کی بہن اوربالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے تیارہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اپنے گہرے دوست چیرٹ دیسائی کے ساتھ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔پرینیتی اور چیرٹ کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گزشتہ برس 2017 میں آئی تھیں۔ چیرٹ کا تعلق بھی بالی ووڈ سے ہے تاہم وہ بطور اداکارنہیں بلکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔کپل شرما اور گینی چھاتراتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے.چیرٹ نے اداکار ہریتھیک روشن اورپریانکا چوپڑا کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اگنی پتھ‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیرٹ پریانکا کی فیملی فوٹومیں بھی پرینیتی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔اس سے قبل دپیکا اور رنویر، پھر پریانکا چوپڑا اورنک جونزاورتین روز قبل کامیڈین کپل شرما شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔