164

کشمیریوں نے اپنے عمل سے اپنا حسینی ہونا ثابت کیا ہے۔ سید مرتضی السندی

کشمیری قربانی اور شہادت کے راستے پر گامزن ہیں۔ساری دنیا اُن کے جذبہ شہادت کو سراہتی ہے۔ ظالم حکمرانوں کے خلاف جہاد حضرت امام حسینؑ کا راستہ ہے۔ کشمیریوں نے اپنے عمل سے اپنا حسینی ہونا ثابت کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہاربحرین کی تیارالوفاءالاسلامی پارٹی کے قائد علامہ السید مرتضی السندی نے ایران کے شہر قم میں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کی منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں اور کشمیریوں کی حمایت کرنا ہم سب کی اخلاقی و دینی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں