134

معروف صحافی عابد شمعون چاند کوپاکستان عوامی تحریک گلف کی جانب سے ” پیس ایوارڈ ” دیا گیا

سعودی عرب میں معروف صحافی چیئرمین پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم عابد شمعون چاند کو انکی اعلی اور مثالی صحافتی خدمات کے اعتراف میں پاکستان عوامی تحریک گلف کی جانب سے ” پیس ایوارڈ ” دیا گیا
رہنما پاکستان عوامی تحریک گلف ارشدتبسم کا کہنا تھا کہ باضمیر ، حق گو ، بے باک صحافت کا علمبردار انتہائی اخلاص اور ایمانداری سے اپنا فریضہ سر انجام دینے والے سئنیر صحافی عابد شمعون چاند پاک اوورسیز کمیونٹی کی بلاامتیاز معیاری اور تیز ترین کوریج دینے والے بلند کردار صحافی ہے اگر عابد شمعون چاند کو صحافی برادری میں صحافت کا رول ماڈل کہوں تو یہ حق بجانب ہوگا

عابد شمعون چاند نے پاکستان عوامی تحریک گلف کے رہنما ارشد تبسم اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ قلم کی حرمت کو قائم رکھتے ہوئے اپنی پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرتا رہوں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ہی میرا سب سے بڑا اور قیمتی ایوارڈ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں