65

ابھیشیک کا داداجی کے جنم دن پر خوبصورت پیغام

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے دادا جی ہر ی ونش رائے بچن کی ایک سو گیارہویں سالگرہ کے موقع پر ان کے نام ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔ابھیشیک بچن نے گزشتہ روزسماجی رابطہ ویب سائٹ انسٹاگرام پر داداجی کے ساتھ اپنی بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔اپنی پوسٹ میں ابھیشیک لکھتے ہیں کہ’ آج میرے داداجی کی ایک سو گیارہویں سالگرہ ہے، انہوں نے ہمیں لفظوں کےتحائف دیئے اور آج وہی الفاظ ان کے لئے کم پڑ رہے ہیں۔ہیپی برتھ ڈے داداجی، لو یو۔‘بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے والد ہر ی ونش رائے بچن بھارت کے مشہور شاعر گزرے ہیں ان کی شاعری پر انہیں 1976 میں ہندی ادب کے مشہور اعزاز سے بھی نوازاگیاتھا۔جب پوتا اپنے دادا سے محبت کا اظہار کر رہا ہو تو بیٹا کیوں پیچھے رہے، امیتابھ بچن نے بھی اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر ان کا ایک پورٹریٹ شیئر کیا ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ابھیشیک نے اپنے دادا کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اس سے قبل بھی وہ کئی بار ایسا کر چکے ہیں ۔دو سال قبل انہوں نے بہت ہی پیاری تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک ہاتھ کی انگلی دادا کے ہاتھ میں اور دوسرے ہاتھ کی اپنے بابا کے ہاتھ میں پکڑائے نظر آرہے ہیں۔ابھیشیک نے اس تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ میرے دادا کی سالگرہ ہے، میں انہیں بہت زیادہ یاد کرتا ہوں ، اب جبکہ ہم بڑے ہو گئے ہیں مگر وہ زندہ ہوتے تو ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے پوتے پوتیوں کی سالگرہ پر ہر سال ایک نظم لکھتے۔ہم کبھی سمجھے ہی نہ تھے کہ سالگرہ پر جب کوئی تحفہ دیتا ہے تو دادا جی نظم کیوں لکھتے تھے مگر آج جب وہ نہیں ہیں تو ہمیں سمجھ آگیا کہ ان کی نظم کا لکھا کاغذ کا وہ ٹکڑا ہر تحفے سے زیادہ قیمتی اور بڑا ہے۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں