70

امیتابھ بچن کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد

بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی گئی ہے۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے 12 ربیع الاول یعنی حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے موقع پرایک روز قبل دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے سوشل میڈیاپرمبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میگا اسٹار امیتابھ بچن نے عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کل عید میلاد النبیﷺ ہے، اس موقع پر ان کی جانب سے تمام مسلمانوں کے لیے نیک تمنائیں اور مبارک باد اور انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔واضح رہے امیتابھ بچن تمام مسلمانوں کو عید اور عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد دینا کبھی نہیں بھولتے، گزشتہ برس بھی انہوں نے عیدمیلادالنبیﷺ کی بھرپور انداز میں مبارکباد دی تھی۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں