54

آغا سراج کے گھر سے نیب نے کیا کچھ تحویل میں لیا؟

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے کے دوران کیا کچھ تحویل میں لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔نیب ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کے گھر پر مارے گئے چھاپے میں جائیداد،گاڑیوں اور گھر وں سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے اہل خانہ کے سامنے سیزر میمو بنایا،جس پر ان کی صاحبزادی سے تصدیقی دستخط کرائے گئے۔

نیب ذرائع نے  آغا سراج درانی کی صاحبزادی سے زبردستی دستخط کرانے کی بھی تردید کردی۔نیب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سے مثبت سمت میں تحقیقات جاری ہیں۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں