53

ایک بار پھر ’کوکو کورینا‘ گانے پر مومنہ تنقیدکے نشانے پر

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کو ایک بار پھر لیجنڈری گانے ’کوکو کارینا‘ کو دوبارہ گانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔گزشتہ ماہ کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں پاکستانی اداکار احد رضا میراور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے لیجنڈری گانا ’کوکو کارینا‘ گایا تھا، جس کے منظر عام پر آتے ہی انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا، ان لوگوں میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری بھی شامل تھیں۔احد اور مومنہ کے’کوکو کورینا‘ پر شریں مزاری کی شدید تنقید.لیجنڈر اداکار وحید مراد پر فلمائے گئے گانےکوکو کورینا کو گانے کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا دل نہیں بھرا اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس گانے کو گاکر اپنی قسمت کو آزمانے کا فیصلہ کیا لیکن اور اس بار بھی وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوتی نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر دو روز قبل مومنہ نے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کلاسیکل گانا کوکو کورینا گاتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ایک مہینے تک مذاق کا نشانہ بننے کی خوشی میں ایک اور تحفہ‘ مگرسوشل میڈیا صارفین کو مومنہ کا گایا ہوا یہ گانا بھی پسند نہیں آیا۔مومنہ مستحسن کی اس ویڈیو پر صارفین نے گلوکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’کتنی ڈھیٹ ہو یار‘ ایک صارف نے کہا ’مومنہ کو بتاؤ کہ یہ 7 جنم بھی لے تب بھی اچھا نہیں گا سکتی‘ کسی نے کہا کہ’یہ تو ڈھٹائی ہے‘ تو کسی کا کہنا ہے ’آپ نہیں گا سکتیں، برائے مہربانی کلاسیکل گانوں کا قتل کرنا چھوڑ دیں۔ ‘ایک صارف نے ان کی ویڈیو پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک مرتبہ بھر!!‘ تو دوسرے نے لکھا ’مزید بیکار ہے‘ جبکہ کچھ صارفین نے کہا ’اتنی بے عزتی کروانے کے بعد بھی سکون نہیں ملا۔‘واضح رہے احد رضا میرنے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ گایا تھا جو 19 اکتوبر کو ریلیز ہوا تھا جس میں احد رضا میر کے ہمراہ مومنہ مستحسن نے گلوکاری کی۔ گانامنظر عام پر آنے کے بعد دونوں شدید تنقید کے نشانے پر رہے اور اب تقریباً ایک ماہ بعد مومنہ نے دوبارہ اس گانے کونئے انداز میں پیش کیا ہے۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں