107

بھارت جذبہ آزادی دبانے میں ناکام، کشمیریوں نے کرفیو توڑ دیا

بھارت تمام ترجبر اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبانے میں ناکام ہوگیا۔

کشمیری نوجوان قابض افواج کی گولیوں کی بوچھار کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نریندر مودی سرکار کے کرفیوکو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کے خلاف ہزاروں افراد نے سری نگر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور بھارتی تسلط کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہ کشمیریوں نے کبھی بھارت سے الحاق کا فیصلہ قبول کیا ہےاور نہ ہی کبھی بھارتی آئین کو تسلیم کریں گے۔مظاہرین پاکستانی پرچم بھی لہراتے رہے، جو ’ہے حق ہمارا آزادی‘ ، ’بھارت واپس جاؤ‘ کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔کشمیر میں احتجاج کو روکنے کےلیے قابض بھارتی افواج نے ایک بار پھر پیلٹ گن کا استعمال شروع کردیا ہے۔اسپتالوں میں زیر علاج پیلٹ گنوں کے زخمیوں کی ویڈیو سامنے آگئی، چھرے لگنے سے نابینا ہونے والوں میں کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں