Big Party Germany 228

حالیہ ہونے والے یورپین الیکشن میں ہم نے BIG پارٹی یعنی Bündnis für Innovation und Gerechtigkeit کا انتخاب کیوں کیا ہے ؟

Big Party Germany Support

حالیہ ہونے والے یورپین الیکشن میں ہم نے BIG پارٹی یعنی”Bündnis für Innovation und Gerechtigkeit”
اس کی بے شمار وجوھات ہیں ۔۔ گذشتہ بیس تیس سال سے ہم نے کبھی یورپی پارلیمنٹ میں دلچسپی نہیں لی لیکن وقت کے عین تقاضوں نے ثابت کیا ہے کہ اب مستقبل میں ہمیں بھی یورپین پارلیمنٹ کے علاوہ جرمنی کی سیاست میں ایسی جماعت کی ضرورت ہے جو نا صرف آپنی پارٹی ایجنڈہ کو سامنے رکھتی ہو بلکہ ہمارے مفادات اور خواہشات کو بھی سامنے رکھتی ہو ۔۔۔ ہم پاکستانیوں کی اکثریت جرمنی میں گزشتہ 30 سال سے SPD اور Die Grünen پارٹیوں کو ہی ووٹ دیتے آ رہے ہیں لیکن اب ہمیں بھی سوچنا ہوگا کہ کیا ہم ھمیشہ ایک روٹین کے مطابق ایسے ہی کرتے رہیں گے ؟؟ یا آپنے مفادات اور مستقبل کی ترجیحات کو سامنے رکھ کر خود بھی کچھ ہاتھ پاوں ماریں گے ۔۔۔ اس سلسلے میں ایک ایسی جماعت جس کا نام BIG پارٹی ھے اور میدان عمل میں آ چکی ھے جو کہ ابھی اتنی مشہور نہیں ھے لیکن جب ہمارے حلقوں میں یہ سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ کیا جرمنی میں کوئی مسلمانوں کی بھی سیاسی جماعت ہے جی جناب بالکل گزشتہ سالوں وجود میں آ چکی ہے اور کام کر رہی ہے اس جماعت کے زیادہ تر صوبائی و قومی اسمبلی کے ممبران سب مسلمان ہیں اور ان کے خیالات اور ایجنڈہ مکمل وہ ہی ھے جو ہمارا ہے یعنی وہ ہمارے دلوں کی ترجمانی کرتے ہیں ۔۔۔ اور اگر کوئی کمی پیشی ہے تو وہ ہم سے امید رکھتے ہیں ہم ان کی رہنمائی کریں ۔۔۔۔ آپ ان کی ویب سائیٹ پر جا کر خود دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ آنے والے وقتوں میں ہمیں آپنی آواز خود بلند کرنی ھےاور آگے بڑھنا ہے یا پھر ہمیں اسی پرانی اور فرسودہ سوچ کے ساتھ چلتے رہنا ہے ۔لہذا جب بھی آپ کے شہر یا علاقے میں بگ پارٹی کا ممبر کھڑا ہو اس کو بھر پور سپورٹ کریں ۔۔۔۔ اس وقت پھر ایک موقع ہے کہ ہم یورپین پارلیمنٹ میں آپنا ایسا نمائندہ بھیجیں جو نا صرف کشمیر فلسطین بلکہ ہمارے جرمنی اور یورپ میں مسلمانوں کے اجتماعی حقوق کی بھی بات بھی کر سکے اس کے لئے صرف BIG پارٹی ہی ہماری ترجیحات پر پورا اترتی ہےمیں انہی الفاظ پر اکتفاء کرتے آپنی بات کو سمیٹتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ ہمارے غیر ملکیوں بالخصوص مسلمانوں کے وسیع تر ایجنڈے کو سامنے رکھتے ہوئے یورپین پارلیمنٹ کے الیکشن میں BIG کو سپورٹ کریں گے ۔۔۔۔۔ ناکہ محدود سوچ کے ساتھ بس کسی ایک ایشو کو ہی دیکھتے رہیں گے ۔۔ اور کسی ایسی پارٹی کو تقویت دیں گے جو صرف آپنے مقاصد کے لئے لڑتی ہیں ۔لہذا آپنے بچوں کے مستقبل کے ہمیں آج ابتدا کرنی ہے ۔۔۔ جزاک للہ خیرا
واسلام
حامیان و سپورٹر:
حلقہ احباب بریمن : فاروق بیگ ، منیر حسین ۔۔ اور پاک کمیونٹی بریمن شہر
حلقہ احباب ڈیٹمولڈ : خالد پرویز صاحب ۔ نادر صاحب و ساتھی
اسلامک سینٹر برلین : خالد محمود و ساتھی
اسلامک سینٹر ہیمبرگ : عمران خورشید و ساتھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں