44

’حکومت کا معاشی خوشحالی کا پلان شیخ چلی کا خواب ہے ‘

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کا معاشی خوشحالی کا پلان شیخ چلی کا خواب ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ 3 ماہ میں ڈالر 106 روپے سے 142 روپے کا ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے لوگوں کو گھر دیں گے ساتھ ہی کراچی سے چترال تک تجاوزات کے نام پر گھر گرائے جارہے ہیں۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے ،پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے خود شرمندہ ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو تباہی ہی تباہی ہے،یہ تباہی کا پیغام لے کر آئے ہیں، لوگوں کو اس مقام پر لاکر خود بھیک مانگنے میں لگے ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں