73

دہشت سے بھرپور فلم ’اسکیپ روم‘ کا نیا ٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ’اسکیپ روم‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم اگلے سال 4جنوری کو ریلیز ہو گی۔ہالی ووڈ تھرلر فلم’ اسکیپ روم (Escape Room)‘ کا سنسنی خیز نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ایڈم روبیٹیل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چھ ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایسے پیچیدہ مرحلے میں داخل ہوجاتے ہیں کہ حالات ان کے بس سے باہر ہوجاتے ہیں۔دہشت سے بھرپور فلم ’اسکیپ روم‘ کا نیا ٹریلر جاریفلم کی کاسٹ میں لوگن ملر،ڈیبوراہ این وول،ٹیلر رسل،جے ایلس اور نک ڈوڈانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نیل ایچ مورٹز کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 4جنوری 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں