55

شاہ رخ خان کا فلم زیرو میں ’سرپرائز ‘کیا ہے؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ میں مداحوں کے لیے ایک سرپرائز رکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی فلم زیرو کا پہلا ٹیزر آنے کے بعدسے ہی یہ خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں کہ اس فلم میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی بھی شامل ہیں لیکن پچھلےکچھ عرصے سے یہ افواہیں بھی پھیلی ہوئی ہیں کہ سری دیوی کی موت کے بعد ان کے سین فلم سےنکال دیے گئے ہیں۔شاہ رخ خان کا فلم زیرو میں ’سرپرائز ‘کیا ہے؟اس حوالے سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہاہے کہ فلم زیرو میں سری دیوی کے سین بلکل ویسے ہی شامل ہیں جیسے عکس بند کیے گئے تھے اور یہی ان کے مداحوں کے لیے سرپرائز ہے۔رپورٹس کے مطابق سری دیوی نے گزشتہ سال اکتوبرمیں شاہ رخ خان، کرشمہ کپور اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ ایک گانا ریکارڈ کرایا تھا جیسے شاہ رخ خان کی فلم زیرومیں شامل کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے آنجہانی اداکارہ سری دیوی آخری بار بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ سری دیوی دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں 24 فروری کووہ ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔ایک فلم، ایک کہانی: ’زیرو‘، سری دیوی کی آخری فلم آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی اوریہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں