Un-Updates-thepkmedia 60

عالمی سطح پر بھارت کو بڑی سفارتی شکست کاسامنا کرنا پڑا

عالمی سطح پر بھارت کو بڑی سفارتی شکست کاسامنا کرنا پڑا، کشمیر پر بھارتی قبضے کا معاملہ 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا، اجلاس پاکستان کے مطالبے پر بلایا گیا ہے۔

Un-Updates-thepkmedia

بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا، پچاس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اجلاس منعقد کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے صحافیوں سے گفت گو میں کہا ہے کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا۔

چین کا کشمیر پر سلامتی کونسل میں پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج سے بچنے کے لیے بزدل بھارت کے ظالمانہ اقدام کے تحت جنت نظیر وادی میں کرفیو ہے۔ جس کے باعث شہریوں کے پاس اشیائے خور و نوش کی قلت ہوگئی ہے۔ جبکہ ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس سمیت مواصلاتی رابطے معطل ہونے سے اطلاعات کا حصول بھی ناممکن ہوگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں