134

مودی کے اقدام کو کشمیر مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے، بھارت نے ایک پنڈورا باکس کھول دیا ہے، بھارتی وزیراعظم کےا قدام کو کشمیر مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان مانتا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی ایک انتہا پسند وزیراعظم ہے، گجرات کے قصاب نے بھارت میں سب سے اعلیٰ پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم کیا، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے، حکومت سے لیڈر شپ کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم نے اب تک کشمیر کی موجودہ صورتحال پر حکومت کا کوئی پالیسی بیان نہیں دیکھا، وزیرخارجہ اس موقع پر ملک سے باہر ہیں، صرف ایک تقریر جو کسی بھی حکمت عملی کے بغیر تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی چیخ پکار پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی افواج کو لگایا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو قید کردیا گیا ہے۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مودی نفرت کے مینڈیٹ کے ساتھ آیاہے، پچھلے دنوں ہم نے دیکھا کہ کشمیریوں پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا شکریہ کہ انہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا، اسپیکر صاحب آپ کا شکریہ، آپ نے سابق صدر آصف زرداری کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا۔.پی پی چیئرمین نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ انتہائی اہم موقع پر بھی سارے ممبران اسمبلی اس وقت ایوان میں موجود نہیں، رانا ثنا اللّہ ،سابق وزیراعظم شاہد خان قان عباسی اور دوسرے ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں