67

’’میرا نے کیپٹن نوید سے نکاح پہ نکاح کیا‘‘

لاہور کی عدالت میں اسکینڈل کوئین ادکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار میرا سے نکاح کے دعوے دار عتیق الرحمان نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا۔اداکارہ میرا کےخلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت لاہور کی عدالت میں ہوئی جس میں اداکارہ کی جانب سے ایڈووکیٹ حافظ محمد اکرم نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔عدالت نےعتیق الرحمان کی درخواست پر سماعت کی ، مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان نے فریقین کے وکلاء کو 20 دسمبر کو بحث کے لیے طلب کر لیا ۔درخواست گزار عتیق الرحمان نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیملی عدالت ادکارہ میرا کو پہلے ہی میری بیوی قرار دے چکی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے استدعا کی کہ اداکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، لہٰذا عدالت میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کی کارروائی کا حکم دے۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں