55

نیب کی فراڈ میں ملوث ہاؤسنگ سوسائیٹیز کیخلاف کارروائی

نیب نے عوام کو دھوکا دینے اور ہاؤسنگ سوسائیٹیاں بنا کر رقوم بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اور اسلام آباد کی متعدد ہاوسنگ سوسائیٹیوں کے مالکان کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں نیب نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ جعلسازی سے بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں پلاٹس نہ خریدیں اور اگر انہوں نے ان ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں رقوم جمع کرانے کے باوجود ابھی تک پلاٹس حاصل نہیں کیے تو وہ نیب حکام کو تحریری طور پر اپنی شکایات سے آگاہ کریں۔ان ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں ایک مالک وسیم علی عرف لکی علی کی 9 ہاؤسنگ سوسائیٹیاں شامل ہیں، جن میں نیشنل گارڈن، ڈیفینس ویلی دھمیال روڈ، نیشنل ٹاؤن گرجا روڈ، نیو اسلام آباد سٹی، ڈیفینس ایونیو، سرسید ٹاؤن دھمیال روڈ، دھمیال سٹی، سرسید گارڈن اور نیشنل ویلی شامل ہیں۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں