110

ٹوتھ پیسٹ کیل مہاسوں کےلئے فائندہ ثابت

ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید اور چمکدار بناتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ چہرے پر دانوں اور کیل مہاسوں کا علاج بھی اس میں پوشیدہ ہے۔اگر آپ کا چہرہ دانوں اور کیل مہاسوں کی وجہ سے بدصورت لگتا ہے تو اب فکر کی کوئی بات نہیں، آپ گھر بیٹھے ان سے نجات پاسکتے ہیں اور اس پر کوئی اضافی خرچہ بھی نہیں ہوتا۔ٹوتھ پیسٹ میں ٹرائی کلوسان اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ نامی مادّوں کی موجودگی اسے دانوں اور کیل مہاسوں کےلیے بہترین علاج بنادیتی ہے۔ ایک معمولی مقدار کو دانوں اور کیل مہاسوں سے متاثرہ حصے پر لگا کر 2 گھنٹے تک چھوڑ دیجیے اور پھر اسے صاف کریں گے تو حیرت کن نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔بہترین نتائج کےلیے اس عمل کو روزانہ دوہرایا جائے جب کہ حساس جلد والے افراد اسے محتاط انداز میں استعمال کریں۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں