116

ٹوکیو میں بھارت کے خلاف احتجاج کی تیاریاں مکمل

دنیا بھر کی طرح جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور بھرپور احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جاپان میں مقیم کشمیری برادری، پاکستانی کمیونٹی، سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں احتجاج میں شریک ہوں گی۔کشمیر یکجہتی فورم جاپان کےآرگنائزر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے سب  ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور اس دن بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ  کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔انہوں کہا کہ ٹوکیو کے قرب و جوار سمیت دور دراز علاقوں سے کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں