31

ہالی وڈ فلم ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2‘ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2‘ کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔سال 2016 میں ریلیز ہونےوالی فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس کے اس سیکوئل کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے جو بہادر اتنے ہیں کہ بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں اور لاڈلے اتنے کہ اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اُٹھواتے ہیں۔مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب مل کرایک ساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ ، البرٹ بروکس ، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔الیومینیشن انٹر ٹینٹمنٹ کی تیارکردہ تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈفلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 7جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

Please follow and like us:
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں