49

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کی کربلا میں لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر کی طرح پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں نو محرم الحرام کے جلوس برآمد کیے گئے۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور دیگر شہروں کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔کراچی میں9 محرالحرام کا مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے پیپلز چورنگی اور صدر سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ، ریڈیو پاکستان اور کھارادر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔مختلف شہروں میں جلوس کی گذرگاہوں پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے۔ پانی اور شربت کی سبیلیں بھی عزاداروں کےلئےلگائی گئیں۔حیدرآباد میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس انجمن گلدستہ علی اکبر کے زیر اہتمام لطیف آباد نمبر پانچ سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس کامیابی سے اختتام پذیر

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کی کربلا میں لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر کی طرح پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں نو محرم الحرام کے جلوس برآمد کیے گئے۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور دیگر شہروں کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔کراچی میں9 محرالحرام کا مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے پیپلز چورنگی اور صدر سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ، ریڈیو پاکستان اور کھارادر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس کامیابی سے اختتام پذیر

مختلف شہروں میں جلوس کی گذرگاہوں پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے۔ پانی اور شربت کی سبیلیں بھی عزاداروں کےلئےلگائی گئیں۔حیدرآباد میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس انجمن گلدستہ علی اکبر کے زیر اہتمام لطیف آباد نمبر پانچ سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس کامیابی سے اختتام پذیر

روہڑی میں امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد ہونے والا نو ڈھالہ تعزیے کا 500 سالہ قدیمی جلوس مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا میدان کربلا پہنچنے پر اختتام پذیر ہوا، جبکہ دادو میں مرکزی جلوس امام پیرشاہ سے برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دس محرم کی صبح 6 بجے اختتام پذیر ہوگا۔ملتان کا امام بارگاہ ممتاز آباد سے بر آمد ہونے والا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بار گاہ ممتاز آباد پہنچ کر ختم ہوگیا، جبکہ سرگودھا میں 9 محرم کے بیشتر جلوس اختتام پذیر ہوگئے ہیں، بڑے جلوس کی مجلس عزاء پرانی سبزی منڈی کے قریب ہوگی۔گلگت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ہنگو میں جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔ جھنگ میں نو محرم کا علم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زہرا سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے، منڈی بہاؤالدین کا مرکزی جلوس مغرب کے وقت اختتام پذیر ہوا۔فیصل آبادمیں نومحرم الحرام کا مرکزی جلوس رات نو بجے برآمد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں