اٹلی کے شہر بیر گاموں میں یوم دفاع کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف عوام دوست گروپ بیرگامو اٹلی کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
اٹلی کے شہر بیر گاموں میں یوم دفاع کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف عوام دوست گروپ بیرگامو اٹلی کی جانب سے سلطان ویلج ریسٹورنٹ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،پروگرام کا انعقاد چیئرمین تجمل کھٹانہ ،عمران بٹ ،اظہر علی ،چوہدری ساجد آدووال نے کیا۔مہمانوں میں سید ساجد بخاری ،سید عدیل تصدق شاہ،چوہھدری غضنفر ،چوہدری نواز گلیانہ کے علاوہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سمیت پاکستان تحریک انصاف بیرگاموں کے عہدےداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک افواج کے جزبے اور بہادری کو خوب سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔