روجھان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق ایم پی اے عاطف مزاری اپنے بڑے بیٹے باسط مزاری کی فائرنگ سے جاں بحق کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئ فضا سوگوار.مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ایم پی اے عاطف حسین مزاری اپنے بڑے بیٹے کی ہاتھوں فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی سابق ایم پی اے عاطف مزاری کو زخمی حالت میں ضلعی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما عاطف حسین مزاری دوبار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ صوبائی پارلیمانی سیکٹریری محکمہ تعلیم بھی رہے ترجمان پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے عاطف مزاری کو اپنے بڑے بیٹے باسط مزاری نے کلاشنکوف کا برسٹ مار کر جاں بحق کیا اسکے بیٹے کے خلاف تھانہ عمر کوٹ میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے مقتول عاطف مزاری کا بیٹا مبینہ طور پر فاترالعقل ہے سابق ایم پی اے عاطف مزاری کے جاں بحق ہونے کا سن کر کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئ جبکہ ڈپٹی کمشنر راجن پور زوالفقار علی اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ بھی ہسپتال پہنچ گئے
گجرات پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں کابروقت ایکشن،لالہ موسیٰ کی رہائشی لڑکی سے زبردستی جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے والا شیطان صفت ملزم گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے علاقہ قاضی کرم شاہ کی رہائشی لڑکی نے پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں کو اطلاع دی کہ ملزم حسن عسکری ولد سید قلب جعفر ساکن کوٹلی شہانی اسے گاڑی میں بٹھا کر اپنے چچا کے گھر لے گیا اوروہاں پراس نے نشہ آور مشروب پلا کرزبردستی جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنا لی، جو بعد ازاں ملزم مجھے بلیک میل کرکے مختلف اوقات میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،جس سے میں حاملہ ہوگئی۔ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرکے پوری دنیا میں ذلیل و خوار کردے گا۔ ملزم حسن عسکری نے دھمکی دی کہ اگر حمل نہ گرایا تو وہ مجھے جان سے ماردے گا۔ایس ایچ اوتھانہ صد جلالپورجٹاں راجہ احسان اللہ نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے شیطان صفت ملزم کی گرفتار ی کے لئے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے انتہائی کم وقت میں ملزم حسن عسکری کو گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔سینیٹر شبلی فراز کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، قومی وقار اور سالمیت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز قوم کی محنت اور کاوش کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں، جو اپنے بیانیے سے وفاء نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفاء کریں گے؟اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
شیخوپورہ کے گائوں دائوکی ملیاں میں عید والےدن شہ رگ کاٹ کر قتل کئے جانیوالے آسیہ بی بی کے بہنوئی یونس مسیح کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مقتول کی بیوی نجمہ اور اسکے آشنا عرفان عرف بگو کو فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزمہ نجمہ آسیہ بی بی کی چھوٹی بہن ہے۔یاد رہے کہ مقتول یونس مسیح کی شہ رگ کٹی لاش گاؤں دائو کی ملیاں کے قریب کھیتوںسے ملی تھی جس کی شناخت کے بعد فیصل آباد کے رہائشی اس کے بھائی جارج مسیح کی رپورٹ پر مقتول کی بیوی نجمہ اور اس کے آشنا عرفان عرف بگو کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا اور پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کے آپس میں ناجائز مراسم تھے ،جنہیں مقتول منع کرتا تھا ۔یونس مسیح کو راستے سے ہٹانے کے لیے ملزمان نے تیز دھار آلے سے اس کا گلا کاٹ کرقتل کیاتھا۔پولیس ذرائع کا کہنا کہ اپنے خاوند یونس مسیح کے قتل میں ملوث نجمہ آسیہ بی بی کی چھوٹی بہن ہےجس کے خلاف پاکستان میں توہین رسالت کا مقدمہ درج ہواتھا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کے بعدآسیہ کو بیرون ملک بھیج دیا گیا تھا۔
لاہور ڈیفنس میں ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 15 نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ عظمیٰ خان کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج ہو گیا ہے، تفتیش میرٹ پر ہو گی۔ایف آئی آر کے مطابق ماڈل عظمیٰ خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 بہنیں اعتکاف سے اٹھی تھیں، حملہ آور گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے، حملہ آور خاتون نے ان کی بہن کو سر پر بوتل مارکر زخمی کیا۔رپورٹ میں عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ حملہ آور خواتین اور ان کے گارڈز نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ حملہ آور 2 موبائل فون، سونے کی انگوٹھیاں اور 50 لاکھ مالیت کا سامان بھی لے گئے۔مقدمے میں زبردستی گھر میں گھسنے، جان سے مارنے کی دھمکیوں، توڑ پھوڑ اور گہرے زخموں کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
جہلم(ڈاکٹر عمران جاوید خان)تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ڈی پی او جہلم کا واقعے کا نوٹس مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق افغان آباد تحصیل دینہ کے رہائشی ظفر اقبال ولد محمد اصغر نے پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو ایک تحریری درخواست میں یہ بتایا کہ وہ منہاج پولٹری سروسز دینہ میں بطور سپلائر کام کرتا ہے اور آجمورخہ 27-05-2020 منگلا روڈ ھڈالی،دینہ اور نکودر سے کیش لے کرجو تقریبا 3 لاکھ روپے تھی شام تقریبا 6 بجکر 10 منٹ پر واپس گھر آرہا تھا جب میراں آباد نئی آبادی کے مقام پر پہنچا توتین کس نامعلوم جو کہ ہنڈا 125 پر سوار تھے نے پیچھے سے میرے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جسکی وجہ سے میں گرگیااور تینوں نامعلوم اشخاص نے میرے سر پر پسٹل تان لئے اور کہا کہ اگر آوازنکالی تو جان سے مار دیں گے اور زبردستی گن پوائنٹ پر مجھ سے تین لاکھ روپے چھین لئے اور واپس نکودر،دینہ کی جانب بھاگ گئے درخواست میں ظفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان تین کس نامعلوم افراد کے قد درمیانے،جسم پھرتیلے اور جوان عمر تھے اور سامنے آنے پر وہ ان تینوں نامعلوم افراد کی شناخت کر سکتا ہوں میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے اور مجھ سے زبردستی گن پوائنٹ پر تین لاکھ روپے چھین لئے گئے ہیں اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی گئی ہیں درخواست پیش کرتا ہوں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاوے۔ڈکیتی کی واردات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےلائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی جاسوس ڈرون پاکستان میں 650 میٹر تک اندر آیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان متعدد بار بھارتی فوج کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کا بھرپور جواب دے چکا ہے اور اس کے کئی جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں شامل ہونے کی کوشش پر گراچکا ہے،پاک فوج نے10 اپریل کو بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کا ڈرون مار گرایا تھا۔بھارتی ڈرون نے سنگ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی تھی اور 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں فضائی جائزہ لیا تھا ، جس پر پاک فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا تھا۔یاد رہے اس سے قبل بھی گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ بعدازاں ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔بعدازاں پلوامہ واقے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ اور فضائی جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے کچھ روز بعد بھارت کا ایک جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر گھس آیا تھا جسے ایل او سی کے رکھچکری سیکٹر میں گرادیا گیا تھا۔قبل ازیں 6 مارچ 2018 کو ایل او سی کے مقام چری کوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر (ڈرون) مار گرایا تھا۔اکتوبر 2017 میں بھی پاک فوج نے ایل او سی کے قریب رکھ چکری سیکٹر میں جاسوسی کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔نومبر 2016 میں بھارتی ڈرون کنٹرول لائن پر پاکستانی حدود میں 60 میٹر اندر آگیا تھا، جسے پاک فوج کی آگاہی پوسٹ نے نشانہ بنا کر گرادیا تھا۔
پولیس نے تہرے قتل کی اندھی واردات کو ٹریس کر لیا،تین ملزمان گرفتار،ملزم کی نشاندہی پرتیسری لڑکی کی نعش برآمد کر لی گئی پولیس نے تہرے قتل کی اندھی واردات کو ٹریس کر لیا،تین ملزمان گرفتار،ملزم کی نشاندہی پرتیسری لڑکی کی نعش برآمد کر لی گئی،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ چودہ مئی کو ملنے والی ایک سالہ بچی بعداز ملنے والی اٹھارا سالہ لڑکی جبکہ تیسری لاپتہ لڑکی کے کیس کا معمہ پولیس نے حل کر دیا تین ملزمان کو گرفتار کر کے ملزم کی نشاندہی پر تیسری لاپتہ لڑکی کی نعش بن خرماں سے برآمد کر لی گئی ہے دو ہفتے کی محنت کے بعد پولیس نے اس واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزم جبار کھوئی رٹہ ،فیاض نامی ملزم راولپنڈی اور رضوان برنالہ کا رہائشی ہے اور رکشا چلاتا ہے ، ملزمان غلط کاری کی غرض سے پندرہ سو روپے فی کس سے ان کو جبر چیچیاں سے میرپور لائے خواتین کو رضوان لایا ،نیلم پری نے اس دوران مزاحمت کی اور رضوان کا منہ نوچا جس پر فیاض نے اس کے سر پر اینٹ ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اور خاتون کو گڑھے میں لاش چھپا دیا رضوان نامی ملزم بچی اور اس کی پھوپھی کو لیکر بائی پاس روڈ پر چلا گیا اور امبر کھاری میں قالو بی بی کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا بعد ازاں بچی کو گلا دبا کر قتل کیا انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے نفسانی خواہش میں تین قتل کیے ملزم جبار کی نشاندہی پر تیسری لاپتہ لڑکی کی ڈیڈ باڈی بھی ریکور کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف کیس مرتب کرکے کیس عدالت میں پیش کرینگے کیس کی تفتیش میں ایڈیشنل ایس پی ،ڈی ایس پی سٹی ،ایس ایچ او سٹی ،سب انسپکٹر سٹی اور دیگر اہلکار شامل تھے ملزم جبار بن خرماں ہی رہائش پذیر ہے اور ڈینٹنگ کا کام جبکہ فیاض سائلنسر کا کام کرتا ہے مقتولین کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے ہے اور بھیک مانگتے ہیں اور انیس سال سے میرپور رہ رہے ہیں قتل کیس کو ملزم جبار سے ٹریس کیا گیا جہاں سے دیگر ملزمان گرفتار کئے ہیں
ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار مشہور ڈائریکٹر کو دو تھپٹر لگا دیئے کیونکہ وہ زبردستی مجھ سے اپنی بات منوانا چاہتے تھے۔سارہ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کسی ڈرامے کی ریکارڈنگ پر موجود تھیں جہاں ڈائریکٹر میک اپ روم میں آ گیا اور مجھے اپنی بات منوانے کی ضد کرنے لگا۔ڈائریکٹر مجھے فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا تھا جب میں نے انکار کیا تو اس نے میرا ہاتھ پکڑ لیا جس پر میں اس کے منہ پر زوردار تھپٹر جڑ دیا۔سارہ خان نے مزید بتایا کہ میں نے اس پرہی بس نہیں کیا بلکہ باہرجا کر چیخنا شروع کردیا اور سب کے سامنے ڈائریکٹر کو ایک اور زوردار تھپڑ لگایا جس کے بعد وہ کبھی میرے راستے میں نہیں آیا۔
معروف تجزیہ کار ، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان فاصلے پہلے سے ہی زیادہ ہوچکے تھے اور یہ انکوائری بھی اسی کا نتیجہ ہے۔گورننس ٹھیک نہ ہونے ، ٹیم ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کا جو خواب تھا وہ پورا نہیں ہوسکا،حکومت کے لئے سب سے بڑا امتحان حکومت بنانا نہیں حکومت چلانا ہے۔اس بار تبدیلیاں پہلے صوبوں میں آئیں گی پھر مرکز میں آئیں گی، میں نے جو کچھ بھی سیکھا ہے وہ اپنے جونیئر اور سینئر سے سیکھا ہے میں آج بھی صحافت کا ادنیٰ طالب علم ہوں ۔وہ جیو کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کی سوالات کے جوابات دے رہے تھے ۔اس سے قبل سہیل وڑائچ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا پاکستان میں صحافیوں میں چند ایسے لوگ ہیں جو حقیقی معنوں میں تجزیہ کار کی تعریف پر پورا اترتے ہیں جن میں سرفہرست نام سہیل وڑائچ کا ہے سہیل وڑائچ سخت سے سخت بات بھی نرم لہجے میں کہہ دیتے ہیں ، سہیل وڑائچ کا کمال یہ بھی ہے کہ وہ نہ افراط و تفریق کاشکار ہوتے ہیں نہ جذبات میں آتے ہیں ۔سہیل وڑائچ جیسے دور اندیش صحافی نے اپنے کالم میں نواز شریف کو خبردار کردیا تھا کہ ان کا اقتدار بھی ختم ہونے جارہا ہے اوروہ جیل بھی جانے والے ہیں یہی نہیں اس سے بھی بڑھ کر سہیل وڑائچ صاحب ہمارے ساتھ بیٹھتے تو کہتے کہ اگلے وزیراعظم عمران خان ہوں گے اور ہم نے دیکھا ان کی یہ پیش گوئی بھی درست ثابت ہوئی ۔سہیل وڑائچ نے اپنی گفتگو میں مزید کہا حکومت کے لئے سب سے بڑا امتحان حکومت بنانا نہیں حکومت چلانا ہے ، یاد وہ حکومت رہ جاتی ہے جو عوام کے لئے کچھ کرجاتی ہے ۔پاکستان کی عوام کو لگا کہ شاید پاکستان کا مسئلہ صرف کرپشن ہے یہی وجہ ہے کہ مڈل کلاس کو یہ نعرہ اچھا لگا اور وہ سمجھ بیٹھے کہ صرف کرپشن ہی وہ وجہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ پارہا حالانکہ مثال غلط تھی مگر لوگوں کو بہت پسند آئی ۔یہی وجہ تھی کہ عوام سمجھ بیٹھی کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے گورننس اور کرپشن کے مسئلے حل ہوجائیں گے ۔ہمارے سرکاری ملازم ، ججز ، فوج یہ سب مڈل کلاس سے ہیں اور ان کی سوچ یہی تھی کہ ہم مڈل کلاس ایماندار اور یہ جو بزنس کلاس ہے یہ بے ایمان ہے ۔گورننس ٹھیک نہ ہونے ، ٹیم ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کا جو خواب تھا وہ پورا نہیں ہوسکا ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان دیانت شخص ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان کی ٹیم جس کا انتخاب بالکل انہوں نے درست کیا ہوگا لیکن کیا ان کی پلیسنگ بھی ٹھیک تھی جس کو جو ڈیوٹی دی تھی کیا وہ نبھارہا ہے ۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ عمران خان کے دور میں بھی فائلیں مین ٹین ہورہی ہیں جس طرح بھٹو کے دور میں میں ٹین ہوا کرتی تھیں اور وہ اپنے وزراء سے اتنا کام بھی لیتے تھے مگر یہاں کام نہیں ہورہا ہے صرف جدوجہد ہورہی ہے ۔عمران خان کا ووٹر ابھی مایوس نہیں ہوا ہے کیونکہ اس کا خواب ٹوٹا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ کرپشن کے خواب کو بار بار ایکسٹینشن مل رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ احتساب کا خواب بار بار مڈل کلاس کو دکھایا جارہا ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ جب احتساب ختم ہوگا تو پھر ڈلیوری کا سوال پیدا ہوگا ۔جیلوں میں بھرنے سے سیاسی اور انتقامی تسکین تو ہوجاتی ہے لیکن مڈل کلاس کا اس سے پیٹ نہیَں بھرتا اور یہ پیٹ کی آگ باقی سب تسکینوں کو بھلادیتی ہے ۔ نواز شریف کی پالیسی یہ ہے کہ خاموش رہو اور ان کی غلطیاں لوگوں تک پہنچنے دو ۔شوگر کمیشن رپورٹ پر بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا اس کا عمران خان کو سیاسی فائدہ ہوگا مگر وقتی ، جس کے بعد دوسرا بیانیہ سامنے آنے لگے گا اور وہ بیانیہ ہوگا سیاسی نقصان کا کیونکہ پاکستان کے اندر اب بھی جو پولٹیکل ہیوی ویٹ ہیں ان کا ایک کردار ہے۔اگر آپ شوگر مافیا کے 8 ، 10لوگوں کے نام لے آتے ہیں تو ابھی تو وہ مصلحت کے ساتھ خاموش ہوجائیں گے لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اگلے الیکشن میں وہ عمران خان کے ساتھ نہیں ہوں گے ان کے خلاف الیکشن لڑتے نظر آئیں گے کیونکہ دنیا میں ہمیشہ اچھے وقت کا انتظار کیا جاتا ہے اور وہ وقت اگر ان کے لئے اچھا ہوگا تو عمران خان کے لئے بحران کا وقت ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان فاصلے پہلے سے ہی زیادہ ہوچکے تھے اور یہ انکوائری بھی اسی کا نتیجہ ہے اور انہی فاصلوں کی وجہ سے ان کی کچن کیبنٹ میں یہ تاثر پہلے سے موجود تھا کہ جہانگیر ترین متبادل پرائم منسٹر بننا چاہتے ہیں۔پہلے عمران خان کے نزدیک بہت سارے لوگ تھے لیکن جب سے بیگم صاحبہ آئی ہیں ایک تبدیلی سی آگئی ہے ، بیورو کریسی میں اعظم خان ہیں جو ان کے قریبی ہیں اور سیاست میں زلفی بخاری ، اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود ہیں ۔