پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں قانون توڑنا دولہا کو مہنگا پڑھ گیا، پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر میرج ہال میں جاری شادی کی تقریب پر اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مار کر دولہا کو والد اور ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے دولہا کو 12 باراتیوں سمیت قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ کنال روڑ پر واقع ایک میرج ہال میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہال پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران دولہا اور اس کے والد سمیت 20 سے زائد باراتیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کے حکم پر دولہا اور اس کے 12 ساتھیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لینے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔کنال روڈ پرواقع اس غیرقانونی طور پر شادی کرانے والے میرج ہال کے مالک کے خلاف بھی قانونی کاوروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کردیبھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کٹھوا کے سرحدی علاقے سے ایک کبوتر پکڑا ہے جس پر شک ہے کہ اسے پاکستان نے جاسوسی کے لیے خاص تربیت دی ہے.یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی حکام کی جانب سے اس قسم کاواقعہ سامنے آیا ہو، اس سے پہلے ریاست پنجاب اور راجستھان کے سکیورٹی حکام بھی پاکستان کی طرف سے آنے والے کبوتروں کو مبینہ جاسوس کہہ کر پکڑ چکے ہیں۔قبل ازیں بھارتی ایجنسیوں نے فروری 2017 میں ایک مبینہ جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جو تھانے سے اڑ گیا تھا۔بھارتی میڈیا پر اس خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو تو جیسے عید کی چھٹیوں میں میمز بنانے اور بھارت کا مذاق اُڑانے کا نیا موقع مل گیا۔سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر ’پیجن‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور صارفین کی جانب سے پُرمزاح تبصروں اور میمز کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی اس ٹرینڈ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ بھارتی میڈیا واقعی بے وقوف ہے یا بے وقوفی کا بہانہ کرتا ہے۔جاسوس کبوتر پر امریکی کامیڈین جریمی میکلن کے تبصرے کو بہترین قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔انہوں نے قومی ترانے کی دھن پر کبوتر اور اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج ہم اپنے یوم یادگار کے موقع پر ان تمام ہیروز (کبوتروں) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔بھارت کو ٹرول کرنے میں پیش پیش امریکی کامیڈین نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت میں پکڑے جانے والا کبوتر میرا ایک ایجنٹ تھا۔آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر دعائیں اس کبوتر کے ساتھ ہیں۔ایک صارف نے مزاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک بہادر کبوتر ہوں ، پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو۔ایک صارف نے کہا کہ ہمیں ہمارا بہادر جاسوس کبوتر واپس چاہئے، وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے کچھ کریں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’بھارتی ڈرون کے دور میں کبوتر پکڑتے رہ جائیں گے۔‘
چین نے لداخ پر قبضہ کر لیا، انڈین اخبار بزنس اسٹینڈرڈ میں چھپنے والے ایک آرٹیکل کی رپورٹ، رپورٹ کے مطابق پیپلز لیبریشن آرمی چائنہ کے 5000 فوجی پانچ جگہوں سے لداخ میں گھس آئے: گیلون دریا کے ساتھ سے چار جگہوں سے اور پینگونگ ندی کے ساتھ ایک جگہ سے یہ معمول کا فوجی تنازعہ نہیں ہے اور نہ ہی 2013 اور 2014 کی طرح متنازعہ علاقے پر چائنہ کا عارضی قبضہ ہے بلکہ اس دفعہ پیپلز لیبریشن آرمی ان علاقوں میں اپنے مضبوط دفاع کیلئے مورچے بنا رہی ہے اور بڑی گاڑیاں یہاں لے آئی ہے اور انکے دفاع کیلئے پیچھے ہیوی آرٹلری پہلے سے موجود ہے۔یاد رھے کہ پیپلز لیبریشن آرمی کے سولجرز اپریل کے آخر میں گیلون وادی میں اتنا اچانک گھسے کہ انڈین آرمی ان کو آگے سے مقابلہ یا چیلنج تک نہ کر سکی. انڈین آرمی کی بار بار کوششوں کے باوجود پیپلز لیبریشن آرمی اب بھارتیوں کے ساتھ تنازعات پر بات چیت کیلیے فلیگ سٹاف میٹنگ بھی نہیں کر رہی۔یہ تو تھی تازہ ترین صورتحال جس کا تذکرہ بھارتی اخبار میں ملا ھے۔ سوچنے کی بات ھے کہ آخر کیا وجہ ھے جو بھارت کو چینی افواج کے اندر گھس جانے کے باوجود سانپ سونگھ گیا ھے. کوئی میڈیا ردعمل نظر نہیں آ رہا کوئی پاکستان جیسی دھونس دھمکیاں چین کو نہیں دے رھے.آپ کو بتاتے ھیں اصل وجہ کہ انتہائی خفیہ رپورٹس تھیں کہ بھارت گلگت بلتستان پر حملہ کرنے کی پوری تیاری میں ھے۔ جس کا مقصد گلگت بلتستان پر قبضہ کر کے سی پیک روٹس کو کاٹ دے اور گلگت میں تعمیر ھو رہے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر بھی روکوا دے گا۔ کیونکہ اس کام کیلیے بھارت کی پشت پناہی امریکہ اسرائیل بھی کر رہے ھیں۔پاکستان کی پیشگی مدد کرنے کی غرض سے اور سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کو ناپاک بھارتی عزائم سے تحفظ دینے کیلیے چین نے باوجود اس کے کہ امریکہ کے ساتھ بھی کشیدگی اپنے عروج پر ھے پھر بھی بھارت کے اندر فوجیں گھسا دیں۔ اور سی پیک سمیت دیامیر بھاشا ڈیم اور پاکستان کی سالمیت کا دفاع کیا۔بھارت کے پختہ ناپاک عزائم کو دیکھتے ھوئے چین نے بھی پختہ عزم کرتے ھوئے نہ ان علاقوں میں صرف فوجیں گھسا دیں (لداخ ریجن جہاں سے بھارت گلگت بلتستان پر حملہ کر سکتا تھا) بلکہ نئی پوزیشنوں پر چینی افواج بنکرز بھی بنا رہی ھیں جس کا واضع مطلب یہ ھے کہ چینی افواج اب پیچھے ہٹنے والی نہیں ھیں۔یاد رھے لائن آف ایکچوئل کنٹرول لداخ ریجن بھارت کیلیے پاکستانی گلگت بلتستان پر حملہ کرنے کا مختصر ترین اور واحد راستہ تھا جس پر اب خوفناک ڈریگن آ بیٹھا ھے اور بزدل بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ھیں۔ یہاں تک اطلاعات ھیں کہ چین نے بھارت کے 75 فوج بھی اسلحے سمیت اغواء کر لیے ھیں۔ کیا پتہ چینی فوج اب تک بھارتی فوجیوں کا سوپ بنا کر ہی بھی چکی ھو۔دوسری طرف نیپال کے ساتھ بھی جو بھارتی تنازع شروع ھوا ھے۔ اس میں بھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی سڑک کا معاملہ ھے جس میں چین نیپال کو بھرپور پشت ہنائی کر رہا ھے کہ بھارت کی بدمعاشی کو خاک میں ملاؤ ھم تمھارے ساتھ ھیں۔ یعنی چین نے دونوں ممالک نیپال اور پاکستان کے ساتھ اپنے اھم سٹریٹجک اور معاشی منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے بھارت کی ٹھکائی کا پورا پورا پلان بنا لیا ھے۔چین بھارت کی یہ جنگ اب صرف اسی صورت میں ٹل سکتی ھے اگر بھارت پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم سے باز آ جائے۔ جو کہ یہ کام بھی مشکل لگتا ھے کیونکہ بھارت کو امریکہ اسرائیل پیچھے بیٹھ کر پاکستان پر حملہ کرنے کیلیے شدید دباؤ ڈال رہے ھیں۔ ساتھ بھارت خود بھی کئی سالوں سے گلگت بلتستان پر اپنا دعویٰ کر رہا ھے۔ بالخصوص اب جو دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع ھے اس سے بھی بھارت بہت تکلیف میں ھے۔ڈیم بن جانے کی صورت میں پاکستان میں بجلی کا بحران حل ھو گا. پانی کی کمی پوری ھو گی۔ زراعت و خوارک میں اضافہ ھو گا جب کہ بھارت کبھی بھی اس کے حق میں نہیں ھے۔ بھارت پچھلے تہتر سالوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے پاکستان میں بہنے والے پانچوں دریاؤں پر چھوٹے بڑے لگ بھگ 124 ڈیمز بنا کر تقریبا تمام پانی روک چکا ھے. جس کا مقصد ہی پاکستان کو بنجر بنانا، پاکستان کو بھوکا پیاسا مارنا ھے۔جو لوگ ان پانچوں دریاؤن کے قریب رہرے ھیں انہیں اچھی طرح علم ھے کہ صرف دریائے سندھ کے علاوہ باقی تمام دریا بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روک دیے جانے کی وجہ سے خشک ھو چکے ھیں. اب ڈیم بن جانے کی صورت میں بھارت کی یہ معاشی دھشتگردی کا منصوبہ کھڈے لائن لگ جانا ھے جو کہ بھارت کو کبھی منظور نہیں ھے۔تو پیارے ھم وطنو پاکستان کے گلگت بلتستان پر حملہ جھاں سی پیک روٹ کاٹنے میں امریکہ و اسرائیل کا مفاد ھے۔ وھیں پہ ڈیم کی تعمیر روکنے میں خود بھارت کا پاکستان کے خلاف ناپاک منصوبے کا مفاد ھے۔ جبکہ بھارت کے ان تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا چین کے ان تمام منصوبوں کے دفاع کا مفاد شامل ھے۔ اب دیکھیے مفادات کے حصول اور مفادات کے تحفظ کی جنگ میں جیت کس کی ھوتی ھے۔ ھمارے دفاع میں آنے والے چین کے ساتھ ھم ہر طرح سے اور ہر سطح پر ساتھ کھڑے ھیں
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 22 مئی کی رات شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے، آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا، کل ملک بھر میں عیدالفطر ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ 22مئی کی رات 10 بج کر 39منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانگھڑ، بدین، ٹھٹہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بج کر 36 منٹ سے 8 بجکر 15منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے ،ان مذکورہ علاقوں میں چاند کی عمر 20 گھنٹے کی ہوگی۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی پاکستان کے مطابق کل پاکستان میں عیدالفطر ہوگی، جبکہ پشاور میں تو آج بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے مذہبی تہواروں سے متعلق چاند ہمیشہ متنازع رہتاہے ،1974 میں رویت ہلال کمیٹی بنی، امید تھی مسئلہ حل ہوگا، مگر رویت ہلال کمیٹی خود ہی ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی، مذہبی تہوار کو تنازعے کی بجائے یکجہتی کا مرکز ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے سے ٹیکنالوجی کا تعلق نہ ہونے کی بات کو میں مسترد کرتا ہوں، دنیامیں چاند دیکھنا کوئی مسئلہ نہیں ہے، آنے والے وقت میں لوگ چاند پر عید منائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم خان کے اعلانات الگ الگ ہوتے ہیں، یہاں رمضان اور شوال کے چاند پر ہمیشہ تنازعہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تعلیم دیتاہے اور علم کے حساب سے چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29دن سے کچھ زیادہ وقت لگتا ہے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہب علم اور عقل کی تلقین کرتا ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنا آسان ہوگیا ہے، یہ کہتے ہیں عینک سے چاند دیکھنا حلال ہے دوربین سے نہیں جبکہ عینک بھی ٹیکنالوجی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس دور میں دنیامیں چاند دیکھنا کوئی مسئلہ نہیں،سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا ،سورج غروب ہونے اور چاندنکلنےمیں 38منٹ کا فرق ہونا چاہیے ، چاند کی اونچائی56 ڈگری ہونی چاہیے جبکہ چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9ڈگری کا ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں چاند دیکھنے کی 8 رسد گاہیں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں، جو وزیراعظم عمران خان فیصلہ کریں گے ہم فالو کریں گے۔
شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2017سے فروری 2020کے دوران ایف بی آر کو فراہم کیے گئے۔اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر کی 66 شوگر ملزنے 517ارب27کروڑ23لاکھ روپے کی چینی غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت کی جو کہ مجموعی فروخت کا 71 فیصد ہے جبکہ چھ شوگر ملز نے اکتوبر2019سے فروری 2020کے دوران پانچ ماہ میں ساڑھے 20 ارب روپے کی چینی بے نامی داروں کو فروخت کی ان چھ شوگر ملز میں جے ڈی ڈبلیو شوگرملز نے 15 ارب روپے ، المعیز شوگر ملز نے 8ارب 69کروڑ روپے ، الائنس شوگر ملز نے ایک ارب 50 کروڑ روپے ، العربیہ شوگر ملز نے 79 کروڑر وپے ، حمزہ شوگر ملز نے ایک ارب 48 کروڑ روپے ، ہنزہ شوگر ملز نے87 کروڑ روپے کی چینی بے نامی داروں کو فروخت کی، یہ بے نامی دار کسی قسم کا ٹیکس ریکارڈ نہیں رکھتے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی مجموعی شوگر انڈسٹری نے 124 ارب روپے کی چینی کی مجموعی فروخت میں سے صرف 43ا ر ب روپے کی چینی رجسٹرڈ افراد کو فروخت کی، اکتوبر 2017 سے فروری 2020 کے دوران چینی کی 6 ملوں نے 30ہزار 529 غیر رجسٹر ڈ افراد کو چینی فروخت کی ، ایسے خریدار جن کے پاس قومی شناختی کارڈ اور این ٹی این نمبر فراہم نہیں کیا ان کی تعداد 19ہزار199 تھی ،ان غیر رجسٹرڈ اور بغیر شناختی کارڈ اور این ٹی این نمبر کے خریداروں کو مجموعی طور پر 150 ارب21کروڑ74لاکھ روپے کی چینی فروخت کی گئی جبکہ شناختی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 9ہزار635 اور این ٹی این ہولڈرز کی تعداد1665 تھی جن کو 57ارب30کروڑ85لاکھ روپے کی چینی فروخت کی گئی۔ان 6 شوگر ملوں میں جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کے تین یونٹس ، المعیز شوگر ملز کے دو یونٹس ، ہنزہ شوگر ملز ، حمزہ شوگر ملز ، العربیہ شوگر ملز اور الائنس شوگر ملز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے 2017 سے 2020 کے دوران اپنی مجموعی فروخت میں سے 71 فیصد چینی غیر رجسٹر ڈ افراد کو فروخت کی ، ہنزہ شوگر ملز نے 76 فیصد غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت کی ، المعیز شوگر ملز نے 45 فیصد چینی غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت کی ، حمزہ شوگر ملز نے مجموعی فروخت میں سے ساڑھے 35 ارب روپے کی چینی غیر رجسٹر ڈافراد کو فروخت کی۔الائنس شوگر ملز نے 89 فیصد چینی غیررجسٹرڈ افراد کو فروخت کی العربیہ شوگر ملز نے مجموعی فروخت میں سے 6 ارب روپے کی چینی غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت کی ، کمیشن نے ایف بی آر کو سفارش کی کہ مذکورہ بے نامی افراد کو فروخت پر بے نامی ٹرانزکشن ایکٹ 2017 کے تحت شوگر ملز کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
لاہور سے کراچی آنے والی قومی پرواز کو پیش آنے والے حادثے پر تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے ’انجن التان‘ نے بھی شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔تُرک اداکار انجن التان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کراچی طیارہ حادثے پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نےکہا کہ ’پی آئی اے طیارہ حادثے کی خبر سُن کر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں اُن تمام خاندانوں سے تعزیت کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اِس افسوسناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔‘دوسری جانب ارطغرل غازی میں ارطغرل کے قریبی دوست ’بامسی‘ کے کردار ادا کرنے والے ’نورالدین سونمیر‘ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پی آئی اے طیارہ حادثے پر پاکستانیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ارطغرل غازی میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ بورجو کیراتلی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے حادثے کے شکار افراد کے لیے دُعا کی۔تُرک سیریز میں دوآن یعنی روشان کا کردار ادا کرنے والے ’یوٹ سیٹن گیونر‘ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانیوں کے لیے اپنا خاص پیغام جاری کرتے ہوئے طیارہ حادثے پر شدید غم کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کے حادثے میں97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری تھانہ ککرالی کے علاقہ میں منشیات کا دھندہ کرنے والے 2 سپلائر گرفتار،پانچ کلو گرام چرس اور 22لاکھ روپے وٹک برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ منشیات کا ناجائز اور غیر قانونی دھندہ کرنے والے ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں۔ ڈی ایس پی کھاریاں اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین نے پولیس ٹیم اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرکے ککرالی کے علاقہ میں منشیات سپلائی کرنے والے دو بڑے سپلائر گرفتار کرلئے۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طورپر 5کلو گرام چرس اور22لاکھ روپے وٹک برآمد ہوئی۔ ملزم جنید عباس ولد غلام عباس بٹ سکنہ سریعہ روڈ کوٹلہ ارب علی خان سے 2520گرام چرس،الیکٹرانک کنڈا اور 20لاکھ روپے وٹک برآمد ہوئی جبکہ ملزم محمد وسیم ولد محمد لطیف ملک سکنہ پہاڑے کے قبضہ سے 2100گرام چرس اور 1لاکھ 70روپے وٹک برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز کراچی میں لینڈنگ سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی کے 303 لینڈنگ اپروچ پر تھی کہ کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گئی۔اطلاعات ہیں کہ جہاز میں 95 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔حادثے کے بعد آگ لگ گئی اور قریب کی آبادی کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔سول ایوی ایشن، فائر بریگیڈ، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم نے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دیدی ، کورونا سے معیشت کو نقصان کی وجہ سے بجٹ اہداف کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گااور وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ رپورٹ کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے افسران پر دارالحکومت چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کورونا سے معیشت کو نقصان کی وجہ سے بجٹ اہداف کم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،وزارت خزانہ کے متعلقہ افسران عید کی تعطیلات پر گھروں کو نہیں جاسکیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی رپورٹ نظر کے دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے، ملک میں چینی کی مصنوعی قلت صاف نظر آ رہی تھی، وزیراعظم نے چینی کی قلت اور قیمت میں اضافے کا کوئی نوٹس نہیں لیا تھا۔ملک محمد احمد خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چینی بحران سے متعلق رپورٹ کو دھوکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں، رزاق داؤد، خسرو بختیار اور دیگر حکومتی لوگوں کو کچھ نہیں کہا گیا ، اصل معاملہ چینی کی قلت پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کرنا تھا جو نہیں کیا گیا، دیکھا جاتا کہ کس نے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی، دیکھنا چاہیے تھا کہ ای سی سی کے فیصلوں میں کون لوگ شامل تھے، عمران خان کوکمیشن کےسامنے پیش ہونےکے لیے کہا ہی نہیں گیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیب کابینہ کی ذمہ داری کو کیوں نہیں دیکھ سکتا، برآمد سےملک میں چینی کی قلت پیدا ہوئی اس کا ذمےدارکون ہے، کیا مشترکہ ذمےداری کے اصول سے وزیراعظم آگاہ نہیں؟۔محمداحمدخان کا کہنا تھا کہ کمیشن 2018ء کی چینی قلت پر بنایا گیا تھا، 2015ء سے تحقیقات چینی اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ چینی کی قلت 2018ء میں موجودحکومت میں پیدا ہوئی، چینی برآمد کی اجازت دے کر قلت پیدا کرنے والے سے کوئی نہیں پوچھےگا۔ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ چینی 65 روپے سے بڑھا کر 85 روپے کلو کر دی گئی، رپورٹ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کےحوالےسےکوئی بات نہیں۔ملک محمداحمد خان نے پریس کانفرنس کے دوران سوال اٹھایا کہ کیابزدار عمران خان کی اجازت کے بغیر سبسڈی دینےکا فیصلہ کر سکتےہیں؟ کیا عثمان بزدار مقدس گائے کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اہلکارشریف فیملی کے بچوں کی شوگرملوں میں بیٹھےہیں، نواز شریف کی ملز تو پچھلے 9 سال سے بند پڑی ہیں، پنجاب کابینہ کے دو ممبران نے سبسڈی دینے سے روکا لیکن ان کی نہیں سنی گئی۔