نواب شاہ :مسافر بس کی رکشہ کو ٹکر ، 5 افراد جاں بحق
نواب شاہ (نمائندہ خصوصی ) نواب شاہ میں مسافر بس کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال قاضی احمد منتقل کردیا گیا ۔ قومی شاہراہ قاضی احمد کے مقام پر تیز رفتار کوچ نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔بدقسمت رکشہ میں سوار افراد روزہ مرہ کے کاموں کے سلسلے میں اپنے گاؤں پنجو سولنگی سے قاضی احمد آرہے تھے جیسے ہی موٹر سائیکل رکشہ قاضی احمد کے قریب پہنچا پنجاب سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار دو خواتین دو بچوں سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو تعلقہ ہسپتال قاضی احمد لایا گیا ۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور کوچ سمیت فرار ہوگیا تاہم موٹر وے پولیس نے اطلاع ملنے پر سکرنڈ کے قریب کوچ اور ڈرائیور کو قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا ۔