پاکستان عوامی تحریک یورپ کا دو روزہ سالانہ اجلاس میلان میں ہوا
اٹلی (محمد منیر) پاکستان عوامی تحریک یورپ کا دو روزہ سالانہ اجلاس میلان میں ہوا۔ جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر ملک شاہد اور جنرل سیکرٹری محمد منیر طاہر نے کی۔ اجلاس میں یورپ کے تمام ممالک سے پاکستان عوامی تحریک کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔شرکاء میں یونان سے عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق ‘الف سینا یونان کے صدر رخسار احمد ‘جرمنی سے عوامی تحریک کے صدر مقصود اکرام اور نائب صدر خضر حیات تارڑ ،نارتھ اٹلی سے عوامی تحریک کے صدر راجہ انعام اور جنرل سیکرٹری طاہر محمود، عوامی تحریک ساؤتھ اٹلی کے صدر ارشد کنگ ‘نائب صدر میاں شبیر احمد اور جنرل سیکرٹری قادر درویش شامل تھے۔پہلے دن کے سیشن سے ادارہ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین اور عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ سالانہ اجلاس میں تمام تنظیمات نے اپنی سابقہ سال کی کارکردگی پیش کی۔ بہترین کارکردگی پر پاکستان عوامی تحریک یونان کی تنظیم کو حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اجلاس کے دوسرے روز کے سیشن میں اگلے دوسال کیلئے منصوبہ بندی کی گئی اور باہمی مشاورت سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اٹلی کی خوبصورت جھیل کومو کی سیر کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ بعد ازاں عوامی تحریک یورپ کے وفد نے مقامی ہسپتال میں صدر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن حاجی ارشد جاوید کی عیادت کی