مجھے اپنی پرواہ نہیں، یہ ملک وقوم کو بچانے کا وقت ہے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے مرکزی رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ( جمعہ) کوقومی اسمبلی اور سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی مشترکہ اجلاس میں عدلیہ پر حکومتی حملے کی جوابی حکمت عملی تیارکرے اوردیگر اپویشن جماعتوں کیساتھ بھی رابطے کئے جائیں.عدلیہ پرحکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے.میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کئی ماہ تک دارالحکومت کو مفلوج کئے رکھا مگر آج ان سے کارکنوں کا رہنمائوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آنا بھی برداشت نہیں ہو رہا..عدلیہ پرحکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے.میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کئی ماہ تک دارالحکومت کو مفلوج کئے رکھا مگر آج ان سے کارکنوں کا رہنمائوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آنا بھی برداشت نہیں ہو رہا..نواز شریف سے پارٹی رہنمائوں راجہ ظفر الحق ،رانا ثنا اللہ، پرویز رشید ، خواجہ محمد آصف، مریم اورنگزیب، انجینئر خرم دستگیر، رفیق رجوانہ، عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہود سمیت دیگر نے ملاقات کی.اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً حکومت کی جانب سے معزز عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی.ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدلیہ کا احترام کرتی ہے ،عدلیہ بحالی تحریک میں مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی تہمتوں کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے،میں ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہوں.مجھے اپنی پرواہ نہیں، یہ ملک وقوم کو بچانے کا وقت ہے.