35

بچے کو فیصل آباد سے اغواء کرکے ڈیرہ غازیخان لے آنے والا ملزم گرفتار

تونسہ شریف ( ملک طارق )بچے کو فیصل آباد سے اغواء کرکے ڈیرہ غازیخان لے آنے والا ملزم گرفتار ملز م نذیر احمد ولد عبدالعزیز سکنہ محلہ عید گاہ تونسہ شریف نے فیصل آباد کے رہائشی (ح) ولد سجاد حسین کو اغواء کر کے ڈیرہ غازیخان لے آیا جس کا پیچھا کرنے پر ملزم مغوی کو چھوڑ کر فرارڈیرہ غازیخان پولیس نے مغوی کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا۔ ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کی ہدایت پر فرار ہونے والے ملزم کو تھانہ سٹی تونسہ نے گرفتار کرلیا۔ملزم اور مغوی (ح) کو بغرض قانونی کاروائی فیصل آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں