35

دوکان پر سودا سلف لینے آئی 7 سالہ بچی سے 70 سالہ دوکاندار کی زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

دوکان پر سودا سلف لینے آئی 7 سالہ بچی سے 70 سالہ دوکاندار کی زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

ڈیرہ غازی خان (ملک طارق) تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کو اطلاع دی کہ 7 سالہ (س) سے شکیل نے زیادتی کرنے کی کوشش کی اطلاع پر بروقت پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ شہزادہ سلطان ٹاؤن میں شکیل ولد مختیار حسین بعمر 70 سال سکنہ شہزادہ سلطان ٹاؤن نے اپنی بیٹھک میں دوکان بنائی ہوئی ہے جہاں پر 7 سالہ (س) جب سودا سلف لینے گئی تو شکیل نے بچی سمیرا سے زنا حرام کرنے کی کوشش کیاطلاع پر تھانہ سٹی ڈیرہ پولیس موقع پربہنچ گئی اور ملزم شکیل کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار احمد ملکانی نے کہا کہ بچوں سے زیادتی و جبر کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا۔ڈی پی او اختر فاروق نے والدین سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ اپنے بچوں کو اکیلا کہیں بھی نہ جانے دیں اور اپنے بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ قاٸم کریں تاکہ وہ آپ کو ہر بات بتانے میں جھجھک محسوس نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں