47

احساس کیش پروگرام ، 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھجیں

وزیراعظم عمر ان خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل ہونے کیلئے 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھجیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں مستحقین کی مدد کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کیا کیا گیا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پربھجیں۔ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ‏اب تک3 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 150 افراد ایس ایم ایس بھیج چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ایک پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ احساس کفالت کے تحت مستحق خواتین کو یکمشت 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کا کہا تھا کہ ہنگامی کیش کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجنا ہے جبکہ ہنگامی کیش مرد کے نام پرجاری کیا جائے گا اور ہنگامی کیش سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اورکشمیر کے لوگ مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں