165

ایسی چیونٹی جس کا سر ہی اپنے گھر کا دروازہ

کام کرنے والی چیونٹی ہی اپنے گھر کو محفوظ بنانے کا آلہ خود ہی ہوتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ورکر چیونٹی کا سر اس طرح کا ہے کہ وہ اس کی مدد سے اپنے گھر (جس بل میں وہ رہتے ہیں) کو بند کر سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ’ڈور ہیڈ آنٹ‘ کے نام سے پہچانی جانے والی یہ چیونٹیاں دراصل سولجر آنٹس ہیں جن کا سر بالکل اتنا بڑا ہوتا ہے جتنا بڑا ان کی کالونی کا دروازہ ہوتا ہے۔اسی طرح تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیونٹیوں کے گھر کا دروازہ بند نظر آرہا ہے، لیکن وہ ساتھ موجود اس چیونٹی کا سر ہی ہے۔

ان میں دو طرح کی چیونٹیاں ہوتی ہیں جن میں سے ایک سیفالوٹس یا ٹرٹل آنٹس ہیں جن کا سر گول، گنبد نما اور معمولی سا بڑا ہوتا ہے اور یہ عموماً دروازے جتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔یہ چیونٹیاں اپنے آپ کو خطرے میں اس لیے ڈالتی ہیں کیونکہ ان کے گھونسلوں کا یہ دروازہ دیگر حملہ آور کیڑوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں