32

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آئی سی یو منتقل

کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو اب آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے جس کی تصدیق سرکاری حکام نے بھی کردی ہے۔حکام کے مطابق بورس جانسن کو کورونا وائرس کی علامات بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر آئی سی یو منتقل کیا گیا، جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ وزیر اعظم بورس جانسن کو اتوار کو لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ ڈومینک راب نے قائم مقام کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں