221

فلاحی تنظیم مجلس پاکستان کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض ( زاہد شریف ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معروف فلاحی تنظیم مجلس پاکستان کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی ؛ مذہبی ؛ فلاحی اور ادبی تنظیموں کے اکابرین نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف حافظ عبدالطيف کو حاصل ہوا جبکہ نظامت کے فرائض مجلس پاکستان کے رانا عمر فاروق نے بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور حافظ نعیم الرحمان کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک میں تحریک عدم اعتماد کے نام پر افراتفری مچی ہوئی ہے وقت آگیا ہے کہ قوم کو بیدار ہوکر مافیاز سے آزادی حاصل کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام کی سب سے بڑی خدمت حکمرانوں سے عوام کو ان کا حق دلوایا جائے حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکمران جماعتیں عوام کا اعتماد کھو چکی ہیں جماعت اسلامی ہی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہے تقریب سے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالراوف نے حافظ نعیم الرحمان کی مثالی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستانی عوام کو کسی بھی حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گی تقریب سے حافظ عبدالوحید ، انجینئر محمد نعمان صابر ، میاں حامد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے جماعت اسلامی کی بے لوث خدمات کو سراہا تقریب کے آخر میں مجلس پاکستان اور دیگر افراد کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کو تحائف بھی پیش کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں