34

کیا ٹیکنالوجی کمپنیاں آپ کی فون کالز سنتی ہیں؟

برطانیہ میں ہوئی ایک تحقیق نے اس بات کو محض ایک وہم قرار دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں آپ کے فون سے گفتگو سنتی ہیں۔لندن میں قائم موبائل سیکیورٹی فراہم کرنے والی ایک کمپنی نےدعوٰی کیا ہے کہ موبائل فون کےاستعمال کےدوران ٹیکنالوجی کمپنیز کی جانب سےجاسوسی کی باتیں محض ایک وہم ہیں اوریہ بات غلط ہے کہ موبائل فون سےگفتگو سننے کے بعد رجحانات کےمطابق اشتہارات بھیجے جاتےہیں۔موبائل سیکیورٹی کمپنی کے دعوے کےمطابق انہوں نے اس کے لیے ایک تجربہ کیا اور 2 موبائل فونز کو ایک ایسے کمرےمیں رکھا جہاں پالتوجانوروں سےمتعلق گفتگو چلائی گئی جبکہ ایک دوسرےخاموش کمرے میں بھی 2 فونز سیٹ رکھےگئے جہاں مکمل خاموشی تھی۔اس دوران دونوں کمروں میں موجود فون سیٹس میں تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشنزکھلی ہوئی تھیں، 3 دن تک مسلسل تجربے کےبعد چاروں موبائل فونز پرآنے والے اشتہارات کا جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ موبائل فونز کےقریب چلنے والی گفتگو سےاشتہارات کے پیٹرن پرکوئی اثرنہیں پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں