149

فیس بک نے ٹک ٹاک جیسی ایپ متعارف کرادی

فیس بک کی جانب سے ایک نئی ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے سے اب یوزر لوگوں کے شارٹ ویڈیو کلپس کو دوبارہ استعمال کرکے میوزک تخلیق کرسکیں گے۔ اس نئی ایپ کے استمعال سے سوشل میڈیا سے نت نئی چیزیں جیسے ٹک ٹاک سے چیزیں لیکر اس سے کچھ نیا کر سکیں گے۔یہ ایپ جسکا نام کولیب ہے، اور فیس بک کے نئے پروڈکٹ ایکسپیرمینٹیشن گروپ میں موجود ہے، فی الحال آئی فون کے صارفین کے لیے بِیٹا ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے یوزر مختلف انسٹرومنٹ مثلاً ڈرمز یا گٹار یا پھر گانا گاکر تین الگ شارٹ ٹرم ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔موسیقی سے منسلک یہ مختلف حصے یا جزو ریکارڈ کرنے کے بعد یوزر چاہے تو تنہا یا پھر کسی دوست کے ساتھ ویڈیوز کو ایڈیٹ کرکے ایک گانا تخلیق کرسکیں گے۔کولیب کو ایک عام سی ویڈیو اور میوزک ایڈیٹنگ ایپ سے جو چیز منفرد بناتی ہے، وہ اسکا مقررہ طریقہ کار ہے جس میں ایک مرتبہ ویڈیو سیگمینٹ ریکارڈ ہوجائے تو اسے اعلانیہ طور پر وہاں پوسٹ کرنا ضروری ہے جہاں سے دوسرے لوگ اسے دیکھ سکیں۔ایک فیڈ سے یوزر ایسے کلپس کو اپنے گیتوں میں دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں جس سے کہ وہ ایک پورے نئے ٹریک کی تخلیق کرسکتے ہیں۔ فیس بک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر اس کلپ کو کسی اور نے اپنے میوزیکل آئٹم کے لیے استعمال کرکے ویڈیو ریکارڈ تخلیق کیا تو اسکےاصل یوزر کو اس کا کریڈٹ ملےگا

ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والوں کو سلام، آئی ایس پی آر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں