34

وزیر خارجہ آج ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آج سے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کررہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق مشاورت کریں گے۔شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت کو اجاگر کریں گے اور تنازع سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حالیہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں